ETV Bharat / state

شوپیاں تصادم کی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں: پولیس سربراہ - ڈی این اے نمونے

جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ شوپیاں مبینہ فرضی تصادم کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات تیز اور شفاف طریقے سے کی جار ہی ہیں۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Sep 28, 2020, 10:12 PM IST

چند روز قبل آئی جی کشمیر وجے کمار نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شوپیاں تصادم کے دوران مارے جانے والے تین نوجوانوں کے ڈی این اے نمونے ان کے لواحقین کے نمونوں کے ساتھ میچ ہوئے ہیں۔

پولیس سربراہ نے پیر کو ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں شوپیاں مبینہ فرضی تصادم کے بارے پوچھے جانے پر نامہ نگاروں کو بتایا: 'ڈی این اے رپورٹ آئی ہے، ڈی این اے میچ ہوئے ہیں جس سے اس انکاؤنٹر میں مارے جانے والوں کی شناخت کی تصدیق ہوئی ہے'۔

انہوں نے کہا کہ اس بارے میں شفاف اور تیز تحقیقات ہو رہی ہیں اور ایس پی شوپیاں خود تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں موصوف نے کہا: 'ہم یہ نہیں کہتے ہیں کہ سرینگر سٹی نارمل ہے بلکہ ہم یہ کہتے ہیں سرینگر سٹی پر امن ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: جموں گورنمنٹ میڈیکل کالج میں ناقص انتظامات سے عوام پریشان

واضح رہے کہ فوج اور پولیس نے 18 جولائی کو اپنے بیانات میں جنوبی ضلع شوپیاں کے امشی پورہ میں تین عدم شناخت عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

اس مبینہ فرضی تصادم کے تین ہفتے بعد شوپیاں میں لاپتہ ہونے والے راجوری کے تین نوجوان مزدوروں کے والدین نے لاشوں کی تصویریں دیکھ کر ان کی شناخت اپنے تین 'بے گناہ بیٹوں' کے طور پر کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.