ETV Bharat / state

شیوشینا کا سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 7:25 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں شیوسینا پارٹی سے وابستہ کارکنان نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔

شیوشینا کا سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ
شیوشینا کا سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے شہر سرینگر میں شیو سینا پارٹی سے وابستہ کارکنان نے سرینگر کی پریس کالونی میں احتجاج کیا۔

مظاہرین کے ہاتھوں میں شیوسینا کے پرچم موجود تھے۔ احتجاجیوں کا مطالبہ تھا کہ شیوسینا کے کارکنان کو سکیورٹی فراہم کی جائے۔

شیوشینا کا سکیورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ

اس دوران ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شیوسینا کے ریاستی صدر بسنت کمار کھیر نے موجودہ انتظامیہ سے سکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'اس سے پہلے بھی ہم نے کئی بار سکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل کی لیکن ان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جاتا ہے، جبکہ دیگر پارٹیوں کو سکیورٹی فراہم کی جاتی ہے'۔

یہ بھی پڑھیں:

کشمیر: بی جے پی کے سابق ضلع صدر شیخ وسیم باری ہلاک

تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے بانڈی پورہ میں بی جے پی سے وابستہ سینئیر رہنما وسیم باری اور ان کے والد اور بھائی کو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں مارے جانے کے بعد وادی میں سیاسی پارٹیوں کے کارکنان میں خوف پیدا ہو گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.