ETV Bharat / state

'سیاحت کو فروغ' دینے کی غرض سے ڈل جھیل میں شکارہ ریلی کا انعقاد

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 7:15 PM IST

محکمہ سیاحت نے سرینگر میں واقع شہرہ آفاق ڈل جھیل میں بدھ کو ایک شکارہ ریلی کا انعقاد کیا۔

’سیاحت کو فروغ‘ دینے کی غرض سے ڈل جھیل میں شکارہ ریلی منعقد

سیاحوں کو لبھانے اور کشمیر کی جانب ملکی و بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے محکمہ سیاحت کی جانب سے مختلف پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں۔ بدھ کو محکمہ سیاحت نے ’ٹورزم کو فروغ‘ دینے کی غرض سے شہرہ آفاق ڈل جھیل میں شکارہ ریلی منعقد کی۔

اس ریلی میں تقریباً 50 شکارہ والوں نے شرکت کی جو ایس کے آئی سی سی سے شروع ہو کر نہرو پارک پر ختم ہوئی۔

محکمہ سیاحت کے ڈائریکٹر غلام نبی اتو نے شکارہ ریلی کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’آزادی کے امرت مہا اتسو‘‘ کے سلسلے میں ریلی منعقد کی گئی تاکہ سیاحوں کو کشمیر کا تعارف، یہاں آنے کی دعوت کے ساتھ ساتھ آزادی کا پیغام بھی پہنچے۔

ریلی میں شرکت کرنے والے شکارہ والوں کا کہنا تھا کہ ’’کووڈ لاک ڈاؤن اور پانچ اگست کی بندشوں کے بعد وادی میں سیاحت کو کافی دھچکا پہنچا۔‘‘

انہوں نے محکمہ سیاحت کی جانب سے منعقد کی گئی شکارہ ریلی کی ستائش کرتے ہوئے آئندہ دنوں شعبہ سیاحت کو تقویت پہنچنے کی امید ظاہر کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.