جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں پولیس نے چوروں کے ایک گروہ کو پکڑ لیا ہے اور ان کے قبضے سے جیولری اور 50 ہزار نقد برآمد کر لیا ہے۔
ایس ڈی پی او شہید گنج نے بتایا کہ چند روز قبل گاندربل میں ایک چوری ہوئی تھی، جس کے بعد ایس ایس پی سرینگر کی ہدایت پر پولیس نے جہانگیر چوک میں ایک ناکہ لگایا تھا۔ چیکنگ کے دوران آلٹو گاڑی میں سوار چار لوگوں کو پکڑا گیا، انہیں حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی جس دوران انہوں نے چوری کے جرم کا اعتراف کر لیا۔
ایس ڈی پی او نے بتایا کہ ان چاروں کا تعلق ریاست اترپردیش سے ہیں اور اس سے پہلے بھی انہوں نے کئی چوریاں کی ہیں۔