ETV Bharat / state

Shabe Mehraj Celebrations وادی بھر میں شب معراج کی تقاریب تزک واحتشام سے منائی جارہی ہیں

author img

By

Published : Feb 18, 2023, 8:44 PM IST

حضرت محمد ﷺ کے عرش اعلی کے مبارک سفر سے منسوب معراج کی تقریبات جموں وکشمیر میں مذہبی عقیدت و احترام اور تزک و احشتام کے ساتھ منایا جارہا ہیں۔ وادی کی چھوٹی بڑی مساجد، درگاہوں اور خانقاہوں میں روح پرور اجتماعات اور با برکت مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہیں۔

Shabe Mehraj Celebrations
وادی بھر میں شب معراج کی تقاریب تزک واحتشام سے منائی جارہی ہیں

سرینگر:ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر میں بھی شب معراج کی تقاریب تزک واحتشام اور عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہیں۔اس مناسبت سے وادی بھر میں چھوٹی بڑی مساجد ،خانقاہوں، اور زیارت گاہوں میں تقریبات کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، جہاں پر ختمات المعظمات اور دورود وازکار کی خصوصی محفلیں آراستہ ہوں گی،وہیں امام و خطیب فلسفہ معراج پر روشنی ڈالیں گے۔ کشمیر میں سب سے بڑی تقریب آثار شریف درگاہ حضرت میں منعقد ہوگی،جہاں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم رات بھر عبادت و ریاضت میں محو رہ کر اللہ کے حضور اپنے گناہوں اور خطاؤں کی مغفرت طلب کریں گے۔

اس حوالے سے وادی کے طول عرض سے زائرین کی بڑی تعداد شب خوانی کی خاطر درگاہ حضرت بل پہنچ رہے ہیں۔ نماز عشاء کے بعد شب بیداری کا سلسلہ نماز فجر تک جاری رہے گا۔ شب خوانی کے دوران درگاہ شریف میں واعظ تبلیغ ،دورود ازکار ،ختمات المعظمات اور خصوصی دعائے مجالس کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ آثار شریف درگارہ میں آج نماز عشاء رات کے دس بجے ادا کی جائے گی۔ درگاہ حضرت بل میں معراج النبی ﷺکی تقریب سعد کے موقعے پر ضلع انتظامیہ سرینگر نے مختلف سرکاری اداروں اور چند رضاکار انجیمنوں کے اشتراک سے زائرین کو ہر ممکن سہولیات بہم رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے تھے جبکہ شہرو دیہات سے درگاہ حضرت بل آنے والے عقیدت مندوں کی سہولت کے لئے ٹریفک کے معقول انتظامات بھی کئے گئے تھے۔

شب معراج کی اس طرح کی روح پرور مجالس طلوع آفتاب تک جارہی،بعد میں نماز فجر سے ہر نماز پر وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے فرزندان توحید موئے مقدس آنحضرت ﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوتے رہیں۔ وہیں عقیدت مند فرش پر استادہ عرش کی طرف ہاتھ اٹھا کر اللہ کے حضور گڑ گڑاتے ہوئے دعائیں مانگ رہے تھے۔ ماہ رجب المرجب کی 27 ویں شب کو اللہ تعالی نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو معراج کا شرف عطا کیا ۔اس بابرکت رات میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیب ﷺ کو اپنے پاس بلایا اور ان سے ہم کلام ہوئے اور پانچ نمازوں کا تحفہ عطا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.