ETV Bharat / state

Shab E Barat:جامع مسجد سرینگرمیں آج نمازعشاء رات 10 بجے ادا کی جائے گی - شب برات2023

جامع مسجد سرینگر میں آج نماز عشاء رات 10 بجے جبکہ درگاہ حضرت بل میں ساڑھے 10بجے ادا کی جائے گی۔Shab E Barat-Isha Prayers

جامع مسجد سرینگرمیں آج نمازعشاء رات 10 بجے ادا کی جائے گی

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 3:44 PM IST

شب برات کی مناسبت سے تاریخی جامع مسجد سری نگر میں عشاء کی نماز 10 بجے جبکہ درگاہ حضرت بل میں نماز عشاء ساڑھے 10بجے ادا کی جائے گی۔ ایسے میں درگارہ حضرت بل میں شب برات کی مناسبت سے بڑا اجتماع منعقد کیا جارہا ہے۔ جہاں ہزاروں کی تعداد میں فرزندان توحید شب برات کی بابرکت مجلس میں شرکت کریں گے۔

انجمن اوقاف جامع مسجدسرینگر کی اطلاع کے مطابق خیر و برکت کی حامل شب برات کے موقعہ پر جامع مسجد میں نماز عشاء ٹھیک 10:00 بجے ادا کی جائیگی۔انجمن نے سربراہ انجمن میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا ہے تاکہ موصوف شب برات کی نورانی مجلس میں شامل ہو سکے۔

اس سے قبل بھی انجمن اوقات جامع مسجد نے اپنے بیان میں اس طرز عمل کو حد درجہ آمرانہ قرار دیتے ہوئے اس رویے کی مذمت کی ہے اور ایک بار پھر حکام پر زور دیاگیا کہ کشمیری عوام خاص طور پر جو خواتین و حضرات جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے اور میرواعظ کشمیر کے مواعظ سے استفادہ کیلئے آتے ہیں ان کے دینی جذبات و احساسات کو مد نظر رکھ کر میرواعظ کی غیر مشروط رہائی یقینی بنائی جائیگی تاکہ موصوف شب برات کی بابرکت مجلس میں عوام کی پیشوائی اور رہنمائی کا فریضہ ادا کرسکے۔
مزید پڑھیں:Detention Of Mirwaiz شبِ برات سے قبل میر واعظ کی رہائی ممکن بنائی جائے،انجمن اوقاف

واضح رہے چودیں اور پندرہویں شعبان کی رات شب برات کہلاتی ہے۔ اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو گناہوں سے بری اور پاک و صاف کرتا ہے۔ یعنی مغفرت چاہنے والوں کی بے انتہا مغفرت فرماتا ہے جیسا کہ بہت سی احادیث میں آیا ہے، نیز اس رات میں سالانہ فیصلے کی تجدید فرماتا ہے جیسا کہ قرآن میں سورہ دخان میں موجود ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.