ETV Bharat / state

سرینگر: کورونا کے پیش نظر جامع مسجد میں شب برات کی مجلس منسوخ

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 11:40 AM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز اور میرواعظ مولوی عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کے پیش نظر سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں شب برات کے موقع پر منعقد ہونے والی شب خوانی کی مجلس منسوخ کر دی گئی ہے۔

کورونا کے پیش نظر جامع مسجد میں شب برات کی مجلس منسوخ

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امسال شب برات کے موقع پر جامع مسجد میں کوئی اجتماعی تقریب منعقد نہیں ہوگی۔

پیر اور منگل (14اور 15شعبان المعظم) کی درمیانی شب لیلۃ البرات (شب برات) کے سلسلے میں ہر سال جامع مسجد میں وعظ و تبلیغ، درود و اذکار اور توبہ و استغفار کی اجتماعی مجلس منعقد کی جاتی تھی۔ تاہم امسال یہ مجلس منسوخ کر دی گئی ہے۔

انجمن اوقات نے بیان میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کی تازہ لہر اور میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی مسلسل خانہ نظر بندی کے سبب اجتماعی مجلس کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم انجمن نے عوام الناس سے کووڈ ایس او پیز کا لحاظ رکھتے ہوئے لیلۃ البرات کے پیش نظر انفرادی طور شب برات کے موقع پر بارگاہ ایزدی میں توبہ و استغفار کرکے عالمی وبا سے نجات کے لیے دعائیں مانگنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.