ETV Bharat / state

Shab e Barat 2023 : درگاہ حضرت بل میں نماز عشاء ساڑے دس بجے ادا کی جائے گی - جامع مسجد سرینگر شبِ برات

ملک بھر کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر میں بھی آج شب برات کی تقریبات انہتائی عقیدت و احترام اور تزک و احتشام سے منائی جائے گئی۔ اس دوران وادی کی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں درود و ازکار اور ختمات المعظمات کی پررونق مجالس منعقد ہوں گی۔

Shab e Barat 2023
Shab e Barat 2023
author img

By

Published : Mar 7, 2023, 3:41 PM IST

Updated : Mar 7, 2023, 8:27 PM IST

سرینگر:اسلامک نقطہ نظر سے شعبان کا مہینہ بڑے اہمیت کا حامل ہے۔ ماہ شعبان کی فضیلت قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔ اس ماہ میں ایک ایسی رات ہے جس میں عبادت کرنے اور گناہوں سے توبہ استغفار سے اللہ رب العزت بندوں کے گناہوں کو معاف کرتا ہے اور رزق میں وسعت دیتا ہے۔ اس رات کو شب برات کہا جاتا ہے۔

شبِ برات کے تعلق سے وادی کی مساجد، خانقاہوں اور زیارت گاہوں میں درود و ازکار اور ختمات المعظمات کی پررونق مجالس منعقد ہوں گی۔وہیں واعظ و تبلیغ کی بابرکت محفلیں بھی آراستہ کی جائی گی ۔ اس موقعے پر علمائے کرام شب برات کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالے گئے۔

انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے مطابق شبِ برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر میں نماز عشاء رات دس بجے ادا کی جائے گی۔ اس کے بعد رات بھر شب برات کے تعلق سے خصوصی دعائیں شروع ہوں گی جو رات بھر جاری رہی گی۔انجمن اوقات نے چیئرمین میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق کی رہائی کا مطالبہ کیا جنہیں انتظامیہ نے جموں و کشمیر کی نیم خودمختاری سے قبل نظر بند کیا تھا۔

مزید پڑھیں: Importance and Virtues of Shab-e-Barat: شب برات کی اہمت و فضیلت احادیث کی روشنی میں

دریں اثنا حضرت بل درگاہ کے انتظامی ارکان کے مطابق نماز عشاء باجماعت رات ساڑے دس بجے ادا کی جائی گی ۔ اس کے بعد رات بھر خصوصی دعا اور خطمات المعظمات کی محفلیں سجے گی جو رات بھر جاری رہے گی۔عقیدت مند رات بھر اللہ کے حضور سربجود ہوکر عبادت و ریاضت محو رہیں۔ جبکہ بارگاہ الہی میں اپنے گناہوں اور خطاؤں کی بخش کے لئے گڑ گڑا کر دعائیں مانگتے رہے

Last Updated : Mar 7, 2023, 8:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.