سرینگر: ضلع انتظامیہ سرینگر نے تاریجی جامع مسجد سرینگر میں شب برات کی مناسبت سے شب خوانی کی اجازت نہیں دی ایسے میں نماز مغرب سے قبل ہی جامع مسجد کے مرکزی دروازے کو نمازیوں کے لیے بند کردیا گیا۔ اس حوالے سے انجمن اوقاف جامع مسجد نے بتایا کہ متعلقہ پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار آج سہ پہر ساڑھے 5 بجے جامع مسجد نوہٹہ پہنچے اور انجمن کے عملے کو یہ بتایا کہ شب برات کے موقعے پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے مسجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسے میں انہوں نے مسجد کے مرکزی دروازے کو تالہ بند کیا۔ اس دوران انجمن نے انتظامیہ کی جانب سے مرکزی جامع مسجد کو نماز کے لیے بند کرنے اور حکام کے کے اس رویے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے مذہبی معاملات میں صریح مداخلت قرار دیا اور اس طرز عمل کی سخت الفاظ میں بھی مذمت کی۔
وہیں پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی شب برات کے اس عظیم کے شب کے موقعے پر مرکزی جامع مسجد سرینگر کو تالہ پر بند کرنے پر سخت افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں انہوں نے کہا کہ انتطامیہ کا یہ رویہ افسوسناک ہے جبکہ یہ مذہبی آزاد اور بنیادی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔محبوبہ مفتی نے اس موقع پر کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل گھڑی سے نکلنے کی توفیق عطا فرمائے۔
محبوبہ مفتی کا یہ ٹویٹ انجمن اوقاف جامعہ مسجد کی جانب سے ایک بیان جاری کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ انجمن نے اپنے بیان میں کہا کہ شبِ برات کے اس عظیم شب پر وادی کے اطراف و اکناف سے سینکڑوں کی تعداد لوگ شب بیداری کے لیے جامع مسجد کا رخ کرتے تھے اور عبادت و ریاضت سے مشغول ہوکر اللہ تبارک وتعالیٰ کے حضور اہنے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کرتے تھے تاہم اب جامع کو شب خوانی کے لئے بند کرنے سے ان کے دل مجروں ہوئے ہیں۔بتادیں کہ اس سے پہلے جامع مسجد سرینگر انتظامیہ نے شبِ برات کے سلسلے میں جامع مسجد سرینگر میں نماز عشاء کے لیے رات دس بجے کا وقت مقرر کیا تھا۔
تاہم سری نگر انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ جامع مسجد میں نماز کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا ہے۔ ڈی سی سری نگر اعجاز اسد نے کہا کہ میں نے سرینگر کی جامع مسجد میں نماز کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے۔ دریں اثنا، مسجد انتظامیہ نے مزید کہا کہ وہ حکام کی اعلیٰ ظرفی پر شدید احتجاج کرتی ہے اور اسے ہمارے مذہبی حقوق میں مداخلت اور صریح خلاف ورزی قرار دیتی ہے۔
مزید پڑھیں: Shab E Barat:جامع مسجد سرینگرمیں آج نمازعشاء رات 10 بجے ادا کی جائے گی
قابل ذکر ہے کہ پندرہویں شعبان کی رات شب برات کہلاتی ہے۔ اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو گناہوں سے بری اور پاک و صاف کرتا ہے۔ یعنی مغفرت چاہنے والوں کی بے انتہا مغفرت فرماتا ہے جیسا کہ بہت سی احادیث میں آیا ہے نیز اس رات میں سالانہ فیصلے کی تجدید فرماتا ہے جیسا کہ قرآن میں سورہ دخان میں موجود ہے۔