ETV Bharat / state

Shab e Barat Arrangements in Srinagar: وادی بھر شب برات کی روح پرور مجالس منعقد کی جا رہی ہیں

سرکاری سطح پر شب برات کے سلسلے میں خصوصی انتظامات Shab-e-baraat Arrangements in Srinagarکیے جا رہے ہیں تاکہ درگاہ حضرت بل جانے والے عقیدت مندوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Shab e barat Arrangements in Srinagar: وادی بھر شب برات کی روح پرور مجالس منعقد کی جا رہی ہیں

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 12:02 PM IST

Updated : Mar 28, 2022, 7:33 PM IST

آج لیلۃ النصف من شعبان یعنی شب برات ہے۔ Shab-e-baraat Arrangements in Srinagarاس سلسلے میں جموں و کشمیر میں حسب روایت خصوصی تقاریبات و شب خوانی کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وادی کشمیر میں شب برات کی سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل اور جامع مسجد سرینگر میں منعقد کی جا رہی ہے۔ جہاں وادی کے اطراف و اکناف سے لوگ اس مقدس محفل میں حاضر رہیں گے۔

سرکاری سطح پر بھی انتظامات کئے جا رہے ہیں تاکہ حضرت بل جانے والے زائرین کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ زائرین کو حضرت بل تک پہنچانے کے لیے ایس آر ٹی سی کی جانب سے خصوصی بس سروس چلائی جا رہی ہے۔

درگاہ حضرت بل اور تاریخی جامع مسجد سرینگر کے علاوہ جناب صاحب صورہ، آثار شریف پنجورہ شوپیاں، آستان عالیہ خانقاہ معلی سرینگر، آستان عالیہ سید یعقوب صاحب سونہ وار، آستان عالیہ دستگیر صاحب خانیار، آستان عالیہ دستگیر صاحب امیرا کدل کے ساتھ ساتھ دیگر اہم عبادت گاہوں میں بھی شب برات کے سلسلے میں شب خوانی کی پر رونق اور بابرکت مجالس آراستہ ہوں گی۔

مزید پڑھیں: سرینگر: کورونا کے پیش نظر جامع مسجد میں شب برات کی مجلس منسوخ

ادھر وادی کی دیگر چھوٹی بڑی مساجد، خانقاہوں، بقعہ جات میں بھی شب خوانی کا اہتمام کیا جائے گا، اہل ایمان، درودو ازکار، ختمات المعظمات اور دعائیہ محافل میں محو رہ کر اللہ تبارک و تعالی سے اپنے گناہوں اور خطاؤں کی معافی طلب کریں گے اور جموں وکشمیر خاص کر وادی کشمیر میں امن و اماں اور سلامتی کے لیے بھی خاص دعائیں کی جائیں گی۔

Last Updated : Mar 28, 2022, 7:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.