سرینگر: وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ سردی کی لہر تیز تر ہو رہی ہے، جس نے لوگوں کو گوناگوں مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق سرینگر سمیت وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت ایک بار پھر نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے۔ سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
-
𝙒𝙚𝙖𝙩𝙝𝙚𝙧 𝙐𝙥𝙙𝙖𝙩𝙚 𝙅&𝙆(21 Nov)
— Meteorological Centre Srinagar (@metsrinagar) November 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
𝙁𝙤𝙧𝙚𝙘𝙖𝙨𝙩
●Possibility of light Rain/Snow at isolated higher reaches during 23rd, 27th & 28th Nov.
●Overall no significant weather activity till ending November.
●Shallow to moderate fog likely to continue till 27th Nov. pic.twitter.com/nkQz7SqvDX
">𝙒𝙚𝙖𝙩𝙝𝙚𝙧 𝙐𝙥𝙙𝙖𝙩𝙚 𝙅&𝙆(21 Nov)
— Meteorological Centre Srinagar (@metsrinagar) November 21, 2023
𝙁𝙤𝙧𝙚𝙘𝙖𝙨𝙩
●Possibility of light Rain/Snow at isolated higher reaches during 23rd, 27th & 28th Nov.
●Overall no significant weather activity till ending November.
●Shallow to moderate fog likely to continue till 27th Nov. pic.twitter.com/nkQz7SqvDX𝙒𝙚𝙖𝙩𝙝𝙚𝙧 𝙐𝙥𝙙𝙖𝙩𝙚 𝙅&𝙆(21 Nov)
— Meteorological Centre Srinagar (@metsrinagar) November 21, 2023
𝙁𝙤𝙧𝙚𝙘𝙖𝙨𝙩
●Possibility of light Rain/Snow at isolated higher reaches during 23rd, 27th & 28th Nov.
●Overall no significant weather activity till ending November.
●Shallow to moderate fog likely to continue till 27th Nov. pic.twitter.com/nkQz7SqvDX
سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.8 ڈگرئ سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:کشمیر میں بجلی کی بحرانی صورتحال برقرار
دریں اثنا، محکمے کے مطابق وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 24 سے 26 نومبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اوراس کے بعد 27 سے 30 نومبر تک موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وادی میں بعد ازاں یکم دسمبر سے 5 دسمبر تک موسم جزوی ابر آلود مگر خشک رہنے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کے بیشتر علاقوں میں 28 نومبر تک ہلکی دھند چھائی رہنے کا امکان ہے اس دوران وزیبلٹی میں بھی بہتری متوقع ہے۔
(یو این آئی)