ETV Bharat / state

Fire In Srinagar سرینگر میں شبانہ آتشزدگی، چھ دکانیں خاکستر - ای ٹی وی بھارت نیوز

لال چوک کے ایکسچینج روڈ میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں چار ورکشاپ (شیڈ) اور دو کرانہ کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا عمل نہ ہوسکا۔

several-shops-gutted-in-midnight-blaze-in-lal-chowk-srinagar
سرینگر میں شبانہ آتشزدگی، چھ دکانیں خاکستر
author img

By

Published : May 10, 2023, 4:12 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر کے ایکسچینج روڈ لال چوک میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں کم از کم چھ دکانیں خاکستر ہوئیں۔ اطلاعات کے مطابق درمیانی شب ایکسچینج روڈ میں دکان سے آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل مزید پانچ دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اگرچہ آگ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں چھ دکانوں میں موجود لاکھوں روپیہ مالیت کا سازو سامان تباہ ہو گیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لالچوک میں آگ کی واردات میں چار ورکشاپ شیڈ اور دو کریانہ کی دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔انہوں نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی گئی۔

مزید پڑھیں: Downtown Srinagar Fire Incident: ڈاؤن ٹاؤن، سرینگر میں آتشزدگی، خاتون کی لاش برآمد

بتادیں کہ 6 مئی کو سرینگر کے عالی کدل علاقے میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں دو رہائشی مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے وہیں اس دوران ایک خاتون کی بھی موت واقع ہو گئی تھی۔خاتون کی شناخت 55 سالہ نفیسہ کے طور پر ہوئی ہے۔ بتادیں کہ وادی کشمیر میں گزشتہ مہینوں کے دوران آتشزدگی کے متعدد واقعات رونما ہوئے۔ گزشتہ برس کے جنوری، فروری اور مارچ مہینوں کے دوران 35 کروڑ 72 لاکھ 26 ہزار کی املاک راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئیں۔ پیش آئے آگ کے ان متعداد وارداتوں میں رہائشی مکانات، سرکاری عمارات، شاپنگ کمپلکس، دوکانیں اور دیگر تعمیرات کے علاوہ گاڑیاں اور بجلی ٹرنسفارمر خاکستر ہوئے ہیں،جبکہ کئی جنگلاتی علاقے اور نرسریاں وغیرہ بھی آگ لگنے سے تباہ ہوئیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.