ETV Bharat / state

Snowfall in Srinagar: وادی کشمیر میں برف باری، کئی پروازیں منسوخ، اورینج الرٹ جاری - کشمیر برفباری سے پروازیں منسوخ

وادی کشمیر کے دیگر علاقوں کے ساتھ ساتھ گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی منگل کی صبح ہلکی برفباری دیکھنے کو ملی۔ Snowfall in Srinagar جس کے پش نظر سرینگر ہوائی اڈے سے کوئی بھی جہاز پرواز نہیں بھر پایا ہے۔ Flights Delayed in Srinagar

وادی کشمیر میں برف باری، کئی پروازیں منسوخ، اورینج الرٹ جاری

author img

By

Published : Jan 4, 2022, 12:52 PM IST

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق پیر کی رات سے ہی برف باری شروع ہوئی اور جب لوگ منگل کی صبح نیند سے اٹھے تو پوری وادی کو سفید چادر نے ڈھانپ لیا تھا۔ جہاں ایک طرف موجودہ موسمی صورتحال کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ’اورینج الرٹ‘ جاری کر دیا ہے، وہیں دوسری طرف سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پراوزوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔ Flights Delayed due to Snowfall in Srinagar

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے محکمے موسمیات کے ایک افسر کا کہنا تھا کہ "آج دن بھر کشمیر کے میدانی علاقوں میں ہلکی سے معیاری درجے کی برف باری جاری رہے گی۔ وہیں بالائی علاقوں میں بھاری باری برف باری ہو سکتی ہے۔" اُن کا مزید کہنا تھا کہ "دن کا درجے حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم رہنے کا امکان ہے۔"

وادی کشمیر میں برف باری، کئی پروازیں منسوخ، اورینج الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں موسم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی برف باری جبکہ بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر اور جموں دونوں خطوں میں منگل کی رات اور5 جنوری یعنی بدھ کو دن بھر برف باری ہوسکتی ہے۔

وہیں انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ "آج صبح سے کوئی بھی جہاز اڑان نہیں بھر پایا ہے۔ ابھی تک یہ پروازیں منسوخ نہیں ہوئی ہیں تاہم خراب موسم کی وجہ سے اڑان میں تاخیر کی گئی ہے۔" ان کا مزید کہنا تھا کہ "احتیاطی اقدامات کے تحت وادی کے تمام اضلاع میں عوام کو راحت پوچھنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے گئے ہیں۔"

متعلقہ محکمے نے ’اورینج الرٹ‘ جاری کرتے ہوئے بالائی علاقوں میں جہاں برفانی تودے گر آنے کے خطرات لاحق رہتے ہیں ، اس لیے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے احتراز کریں۔ ایڈوائزری میں گاڑی چلانے والوں سے کہا گیا ہے کہ وہ برف پر گاڑیوں کو احتیاظ سے چلائیں۔خراب موسمی حالات کے پیش نظر حکام نے سری نگر ہوائی اڈے پر کئی پروازوں کو منسوخ کیا ہے۔

انتظامیہ کے ایک سینئر افسر کا کہنا تھا کہ "آج صبح سے کوئی بھی جہاز اڑان نہیں بھر پایا ہے۔ ابھی تک یہ پروازیں منسوخ نہیں ہوئی ہیں تاہم خراب موسم کی وجہ سے اڑان میں تاخیر کی گئی ہے۔" ایک عہدیدار نے بتایا کہ برف باری کے باعث روشنی میں کمی ہونے سے دہلی سے سری نگر اور سری نگر سے دہلی جانے والی کم سے کم 6 پروزاوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق برف باری سے سڑکوں پر پھسلن پیدا ہونے سے کئی دور افتادہ پہاڑی علاقوں میں زمینی ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل متاثر ہو کر رہ گئی ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم وبر ہم ہوگیا ہے۔احتیاطی اقدامات کے تحت وادی کے تمام اضلاع میں عوام کو راحت پوچھنے کے لیے ہیلپ لائن نمبرات جاری کیے گئے ہیں۔

بتادیں کہ متعلقہ محکمے کی طرف سے پیر کو جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ دو یکے بعد دیگرے آنے والی مغربی ڈسٹربنسز جموں وکشمیر اور لداخ و ملحقہ علاقوں کو 3 جنوری کی رات سے 9 جنوری کی دوپہر تک متاثر کر سکتی ہیں اور ان مغربی ہواؤں کے زیر اثر جموں وکشمیر اور لداخ میں برف و باراں متوقع ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ’کشمیر میں 3جنوری کی رات سے ہی کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری شروع ہوسکتی ہے جس کی شدت میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اضافہ ہوگا‘۔ ایڈوائزری کے مطابق اس دوران 5 اور 8 جنوری کو موسم زیادہ سخت رخ اختیار کرسکتا ہے اور درمیانی درجے سے بھاری برف باری کا امکان ہے۔

مذکورہ ایڈ وائزری میں کہا گیا ’ان خراب موسمی حالات کے باعث زمینی و ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتا ہے اور سری نگر – جموں قومی شاہراہ، سری نگر- لیہہ شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ بند ہونے کا امکان ہے‘۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ اس کے علاوہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں برفانی تودے بھی گر آسکتے ہیں اور بجلی کا نظام بھی در ہم وبرہم ہوسکتا ہے۔ ایسے علاقوں کے رہنے والے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے میں احتیاط کریں اور عوام الناس سے کمروں میں مناسب وینٹیلیشن رکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق کشمیر کے بالائی علاقوں بشمول گلمرگ، سونہ مرگ، بارہمولہ اور کپواڑہ میں بھاری برف باری ہوسکتی ہے۔ اس دوران دن کے درجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔

دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

گلمرگ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران زائد از 6 انچ تازہ برف جمع ہوئی تھی۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپواڑ ہ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: Tourists in Pahalgam پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.