ETV Bharat / state

'سپیشل ٹاسک فورس ملازمین کے خلاف ایک ہتھکنڈہ ہے'

جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو اعلی پولیس افسر کی قیادت میں سپیشل ٹاسک فورس قائم کرنے کو منظوری دی ہے جو ان ملازمین کے متعلق تحقیقات کرے گی جو انتظامیہ کے مطابق ملک کی سیکورٹی کو خطرہ ہوں اور ایسے ملازمین کو نوکریوں سے سبکدوش کیا جائے گا۔ انتطامیہ کے اس فیصلے سے سرکاری ملازمین میں خوف اور تشویش کی لہر پیدا ہوئی ہے۔

رُکن پارلیمان حسنین مسعودی
رُکن پارلیمان حسنین مسعودی
author img

By

Published : Apr 22, 2021, 7:15 PM IST

کشمیر میں عام خدشہ ہے کہ انتظامیہ اصل میں اس ٹاسک فورس کے ذریعے کشمیری ملازمین کو سرکاری نوکریوں سے سبکدوش کرنے کا ایک منصوبہ بنا رہی ہے۔

رُکن پارلیمان حسنین مسعودی
بدھ کو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق اس چار رکنی ٹاسک فورس کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ’سی آئی ڈی‘ کریں گے۔ انتطامیہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ان سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کرنے کا مشورہ دینا ہے جو انتظامیہ کے مطابق ملک کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے ہوں۔
یہ ٹاسک فورس اس بات کی جانچ کرے گی کہ کیا ملازمین کے متعلق دفعہ311 کی شق کی ذیلی شق (C) کے تحت کارروائی کی ضرورت تو نہیں۔ گزشتہ برس لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے اس سلسلے کی تیاری کرتے ہوئے جموں و کشمیر چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کی قیادت میں ایک اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ چیف سیکریٹری بی وی آر سبرامنیم کی سربراہی میں اس کمیٹی میں پولیس سربراہ، محکمہ داخلہ، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ، محکمہ قانون کے ایڈمنسٹریٹیو سیکریٹریز اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ’سی آئی ڈی‘ اس کے ممبران بنائے گئے۔ بدھ کے حکمنامے کے مطابق سپیشل ٹاسک فورس ملازمین کے تحقیقاتی رپورٹ چیف سیکریٹری قیادت والی کمیٹی کو سپرد کر دے گی جو لیفٹیننٹ گورنر یا صدر جمہوریہ کے ساتھ مشاورت کر کے ملازم کی سبکدوشی کا فیصلہ لے گی۔
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد یہ پہلی ایسی کمیٹی ہوگی جو سرکاری ملازمین کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔ جموں و کشمیر عدالت عالیہ کے سابق جسٹس اور نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ آئین کی دفعہ 16 اور دفعہ 311 سرکاری ملازم کو نوکوی کا تحفظ دے رہے ہیں، لیکن ٹاسک فورس جیسے کمیٹیاں تشکیل دینے سے یہ احتمال ہے کہ سرکار دفعہ 311 کو ملازمین کے خلاف ایک ہتکھنڈے کے طور استعمال کرے گی۔
پی ڈی پی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ جب انتطامیہ کو کووڈ وبا سے نمٹنے پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے، یہ تھاٹ پولیسنگ اور انفارمیشن بلاکیڈ میں مصروف ہے۔ نوجوان سماجی کارکن سید منتظر مہدی نے فیس بک پر لکھا کہ ملازمین کو مجرم بنانا اور ان کی ذاتی آزادی چھیننے سے عوام میں انتظامیہ کے تئیں مزید دوریاں بڑھائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ٹاسک فورس کی تشکیل سے کشمیری مسلمان ملازمین کو نشانہ بنایا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.