سرینگر: سابق کانگرس لیڈر غلام نبی آزاد کی نئی تشکیل شدہ سیاسی پارٹی ڈیموکریٹک پراگریسیو آزاد پارٹی کو مزید دھچکہ لگنے والا ہے، کیونکہ تین سابق ارکان اسمبلی واپس کانگرس میں شامل ہونے والے ہیں۔ سابق کانگرس لیڈر اور سابق ایم ایل اے سوپور حاجی عبدالرشید جن کو آزاد نے پارٹی نے نکال دیا تھا جو اب دوبارہ کانگرس میں شامل ہو رہے ہیں۔
حاجی رشید نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ 7 اگست کو دہلی میں کانگرس میں واپس شامل ہونے جانے رہے ہیں۔ حاجی رشید نے بتایا کہ وہ دہلی میں خیمہ زن ہے اور پیر یا منگل کو ان کی کانگرس میں گھر واپسی ہوگی۔ان کا کہنا ہے کہ اس تقریب کی صدرات کانگرس صدر ملکارجن کھارگے کریں گے اور یہ پروگرام کانگرس کے دہلی صدر دفتر میں منعقد ہوگی۔
ذرائع نے بتایا کہ حاجی رشید کے علاوہ سابق ایم ایل سی نریش گپتا اور شام لال بگھت بھی آزاد کی پارٹی کو الوداع کہہ رہے ہیں اور واپس کانگرس میں شامل ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ یہ لیڈران بھی اس تقریب میں واپس کانگرس میں شامل ہوں گے جس میں حاجی رشید کی گھر واپسی ہوگی۔
مزید پڑھیں: 'گپکار الائنس صحیح لیکن۔۔۔'
یاد رہے کہ کانگرس کے کئے سابق وزراء اور سابق ارکان اسمبلی جنہوں نے آزاد کی پارٹی میں شمولیت کی تھی واپس کانگرس میں شامل ہوئے ہیں۔وہیں عام آدمی پارٹی کے بھی کئی چیدہ لیڈران کانگرس میں شامل ہونے جارہے ہیں۔ ان لیڈران میں ترن جیت سنگھ ٹونی، سابق وزیر یشپال کندل، نمرتا شرما اور دیگر ارکان شامل ہیں۔
مذکورہ لیڈران نے جموں میں عام آدمی پارٹی کی بنیاد ڈالی تھی اور انہوں نے دعوے کیا تھا کہ یہ جموں کشمیر میں عام آدمی پارٹی کو متعارف کریں گے اور رشوت خوری کے خلاف جنگ شروع کریں گے۔تاہم ان لیڈران کا کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی گزشتہ آٹھ ماہ سے جموں میں غیر فعال ہے اور اس کا دفتر بھی تالہ بند ہے۔ عام آدمی پارٹی میں کشمیر سے بھی چند افراد شامل ہوئے تھے لیکن ان کی سرگرمیاں بھی تقربیاً ٹھپ ہوچکی ہے۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ غلام نبی آزاد کی نئی پارٹی سے لیڈران و ارکان کا انخلا ہونے اسی بات کا اشارہ دی رہی ہے کہ آزاد کا اپنی پارٹی بنانے کا خواب شاید شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور اسمبلی انتخابات سے قبل اس پارٹی کا دائرہ بہت کم ہوا ہوگا۔