ETV Bharat / state

جشن منانے کے الزام میں طلبہ کیخلاف سنگین نوعیت کے کیس منسوخ کئے جائیں، نیشنل کانفرنس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 6:31 PM IST

این سی ترجمان عمران نبی ڈار نے کہا اگر ان بچوں سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو ان کی کونسلنگ کرکے انہیں اپنی غلطی سدھارنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا، لیکن یہاں ان معصوم بچوں کیخلاف سخت ترین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔Nc on UAPA on Kashmiri Students

عمران نبی ڈار
عمران نبی ڈار

سرینگر: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے گاندربل میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے 7طلبہ کو ورلڈ کپ فائنل کے دوران مبینہ طور پر آسٹریلیا کی جیت کا جشن منانے کے الزام میں ’یو اے پی اے‘ کے کیس درج کرکے گرفتار کرنے کے معاملہ پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے ان بچوں کیخلاف اس سنگین نوعیت کے کیس منسوخ کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • Slapping UAPA on these students is excessively severe; instead, they could have been suspended and provided with counseling. I hope that the authorities adopt a more lenient approach, especially considering these students were nearing completion of their degrees. https://t.co/01VyewVU4A

    — Imran Nabi Dar (@ImranNDar) November 27, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

پارٹی کے ریاستی ترجمان عمران نبی ڈار نے منگل کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان بچوں سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو ان کی کونسلنگ کرکے انہیں اپنی غلطی سدھارنے کا موقع فراہم کیا جانا تھا، لیکن یہاں ان معصوم بچوں کیخلاف سخت ترین الزامات کے تحت گرفتار کیا گیاہے۔ انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ ان بچوں کا مستقبل تاریخ بنانے سے گریز کریں اور ان کیخلاف یہ سخت نوعیت کے کیس منسوخ کرنے ان کی کونسلنگ کرکے انہیں فوری طور رہا کیا جائے۔

مزید پڑھیں:

کشمیر میں کرکٹ ٹیم کی حمایت بھی اب جرم ہے: محبوبہ مفتی

بھارت کی ورلڈ کپ فائنل میں شکست کا "جشن منانے' کے الزام میں سات کشمیری طلبہ گرفتار

ترجمان نے کہا کہ نوجوانوں کیخلاف اس نوعیت کے سخت ترین کیس کرکے انہیں پشت بہ دیوار کرنے کی گریز کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی جیت کا جشن منانا اگرچہ کوئی جرم نہیں ہے،ایک جمہوری ملک میں اس قسم کے اقدامات کی کوئی جگہ نہیں ہے۔یہ اقدامات غنڈہ گردی پر مبنی ہیں اور ایسے اقدامات دنیا بھر میں ملک کی بدنامی کا سبب بن رہے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.