ETV Bharat / state

Amit Shah On Security Situation مودی دور حکومت میں کشمیر کی سیکوریٹی صورتحال میں بہتری آئی ہے، امت شاہ - Stone Pelting in kashmir

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے علاوہ ماؤ نوازوں سے متاثرہ ریاستوں میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ جو لوگ کشمیر میں پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے تھے اب تو وہ پنچ اور سرپنچ بن گئے ہیں۔Amit Shah On Security Situation

Etv Bharatsecurity-situation-in-j-and-k-has-improved-under-modi-govt-says-amit-shah
وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں کشمیر میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی، امت شاہ
author img

By

Published : Oct 21, 2022, 3:36 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کے روز کہا کہ پچھلے آٹھ سالوں میں جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں کے علاوہ ماؤ نوازوں سے متاثرہ ریاستوں میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر داخلہ نے قومی پولیس یادگاری دن کے موقع پر دہلی کے چانکیہ پوری علاقے میں نیشنل پولیس میموریل میں اعلیٰ پولیس اور نیم فوجی کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔Amit Shah On Security Situation

وزیر اعظم نریندر مودی کے دور میں کشمیر میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی، امت شاہ

امت شاہ نے کہا کہ شمالی مشرقی ریاست میں فوج کو خصوصی اختیارات یعنی اے ایف ایس پی اے (AFSPA)ختم کر دیا اور اب وہاں کے نوجوانوں کو خصوصی اختیارات دیے گئے ہیں جس کے نتیجے میں ان علاقوں میں تشدد میں 70 فیصد سے زیادہ کمی آئی ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ جموں و کشمیر کی صورتحال ایسی ہے کہ جو لوگ پہلے سکیورٹی اہلکاروں پر پتھراؤ کرتے تھے اب تو وہ پنچ اور سرپنچ بن کر لوگوں کی خدمت کررہے ہیں۔Stone Pelting in kashmir

مزید پڑھیں: Police Commemoration Day ملک کے لیے قربانی دینے والے پولیس اہلکاروں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، منوج سنہا

بتادیں کہ پولیس میموریل ڈے ہر سال سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے ان دس بہادروں کی یاد میں منایا جاتا ہے جو 21 اکتوبر 1959 کو لداخ کے ہاٹ اسپرنگس میں بھاری ہتھیاروں سے لیس چینی فوجیوں کے ذریعہ گشت کی ڈیوٹی کے دوران مارے گئے تھے۔ ہر سال قومی سلامتی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کے اعزاز کے لیے دہلی میں نیشنل پولیس میموریل قائم کرنے کے خیال کو وزارت داخلہ نے 1992 میں منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے 21 اکتوبر 2018 کو پولیس یادگاری دن پر قومی پولیس میموریل کو قوم کے نام وقف کیا۔ یہ یادگار پولیس فورسز کو قومی شناخت، فخر، مقصد کے اتحاد، مشترکہ تاریخ اور تقدیر کا احساس دلاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.