انہوں نے کہا کہ ہم ملک کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں اور کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
موصوف نے یہ باتیں جمعرات کو یہاں ایک سپورٹس تقریب کے حاشیے پر نامہ نگاروں کو بتائیں۔ ان کا کہنا تھا: 'لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر صورتحال قابو میں ہے، یہ دراندازی کے لئے موزوں موسم ہے لیکن ہم در اندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے تیار ہیں'۔
مسٹر استھانا نے کہا کہ ہم ملک کے دفاع کے لئے پرعزم ہیں اور اس کے لئے کسی بھی چلینج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج صبح جموں کے نگروٹہ علاقے میں چار عسکریت پسندوں کی ہلاکت اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکورٹی فورسز کس قدر چوکس اور تیار ہیں۔
بھارتی بحریہ کی پہلی خاتون پائلٹ
موصوف نے کہا کہ ہمارا ہمیشہ سے یہ موقف رہا ہے کہ ہم جن لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں ان کی خوشی کا حصہ بھی بنیں اور ان کے حوصلوں کو بھی مزید تقویت دیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری طرف سے مختلف کھیل سرگرمیوں کا انعقاد اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
مسٹر استھانا نے کہا کہ ہم سرحدی علاقوں کے لوگوں کو بھی ہر ممکن مدد فراہم کرنے میں بھی کوشاں ہیں اور اس سلسلے میں آج ٹنگڈار میں ہماری طرف سے ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد ہو رہا ہے۔