ETV Bharat / state

ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلوں کے لیے ریزرویشن ڈرافٹ جاری - ریاستی الیکشن کمشنر

ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے 20 ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسلوں کے لیے ریزرویشن ڈرافٹ جاری کیا۔ اس ڈرافٹ کے مطابق دس سیٹیں اوپن زمرے میں رکھی گئی ہیں جبکہ 6 کونسلز خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس سی اور ایس ٹی کے لیے بالترتیب 2 کونسلز مخصوص کیے گئے ہیں۔

ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما
ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 7:42 AM IST

ریاستی الیکشن کمشنر کے کے شرما نے 20 ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کونسلوں کے ریزرویشن کا مسودہ جاری کیا ہے۔ اس مسودے کے مطابق 10 سیٹیں اوپن زمرے کے لیے جبکہ 6 کونسلز خواتین کے لیے مخصوص کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ایس سی اور ایس ٹی کے لیے بالترتیب 2 کونسلز مختص کیے گئے ہیں۔

خواتین کے لیے مخصوص چھ نشستوں میں ایک کو ایس ٹی خاتون کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی کو بھی ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسن کے ریزرویشن ڈرافٹ پر اعتراض ہے تو وہ 30 جنوری تک ریاستی الیکشن کمیشن کے سکریٹری کے دفتر میں درخواست دائر کر سکتا ہے۔ یا درج ذیل ای میل پر اپنی شکایات بھیج سکتا ہے ای میل آئی ڈی یہ ہے۔ ceo-jk@nic.in

اوپن زمرے میں جن 10 ڈی ڈی کونسلز کو رکھا گیا گیا ان میں بانڈی پورہ، بڈگام، ڈوڈہ، کھٹوعہ، کولگام، کپواڑہ، پلوامہ، ریاسی، سانبہ اور سرینگر شامل ہیں۔ وہیں جموں اور ادھمپور اضلاع کی نشستوں کو شیڈول کاسٹ اور اننت ناگ اور راجوری کی دو نشستوں کو شیڈول ٹرائب کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

خواتین کے لیے مخصوص کی گئی نشستوں میں بارہمولہ، گاندربل، کشتواڑ، رامبن اور شوپیاں شامل ہیں۔ وہیں پونچھ ضلع کی ڈی ڈی سی کونسل سیٹ کو شیڈول ٹرائب خاتون کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

ضلعی ترقیاتی کونسلوں کے چیئرپرسنز کے لیے انتخابات تمام 20 اضلاع کے لیے ریزرویشن اسٹیٹس کی فائنل نوٹیفیکیشن کے 20 دن بعد ہوں گے۔

خیال رہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ سال نومبر سے دسمبر میں ضلع ترقیاتی کونسلز کے لیے پہلی بار انتخابات ہوئے تھے۔ 280 سیٹوں میں سے 75 سیٹیوں پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ پی اے جی ڈی سب سے زیادہ 110 سٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.