ETV Bharat / state

نجی اسکول معمول کے مطابق ہی ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھیں گے - جموں و کشمیر

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹرشاہد اقبال چودھری نے کہا کہ تمام نجی اسکول بچوں کو لانے اور لے جانے کے لئے معمول کے مطابق ہی اپنی ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب رکھیں گے، جس کے لئے اب طلبا اور والدین کو پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹرشاہد اقبال چودھری

author img

By

Published : Feb 16, 2021, 8:28 PM IST

خیال رہے چند دن قبل پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں مالی مشکلات کا حوالہ دے کر کہا گیا تھا کہ والدین بچوں کے لیے اسکول لانے لیجانے کے لیے از خود ٹرانسپورٹ کا بدوبست کریں۔ جس کےبعد طلبا اور والدین میں تذبذب اور پریشانی پیدا ہوئی تھی۔

ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹرشاہد اقبال چودھری
معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ سرینگر نے مسلے کو حل کرنے کے لئے تمام متعلقین کا بدھ کے روز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ جس میں ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن ، پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن اور والدین کے علاوہ ضلع انتظامیہ کے اعلی افسران نے شرکت کی۔تمام متعلقین کے تجاویز اور مطالبات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر متفقہ طور فیصلہ لیا گیا کہ بچوں کو پرائیوٹ اسکول انتظامیہ معمول کے مطابق ہی ٹرانسپورٹ سہولیات بہم رکھے گی۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نےپرائیویٹ ایسوسی ایشن کو بھی یقین دلایا کہ جائز مطالبات پر غور کرتے ہوئے بہت جلد معاملے کو سلجھایا جائے گا۔واضح رہے وادی کشمیر میں یکم مارچ سے قریب ایک برس بعد تمام اسکول درس وتدریس کی سرگرمیاں شروع کرنے جارہے ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.