ETV Bharat / state

SC On land Eviction In JK سپریم کورٹ نے سرکاری زمین سے تجاوزات ہٹانے پر روک لگانے سے انکار کیا - سپریم کورٹ کی تازہ خبر

سپریم کورٹ نے جموں و کشمیر انتظامیہ کے اس حکم نامے پر روک لگانے سے انکار کیا، جس میں 31 جنوری سے پہلے سرکاری اراضی سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔SC refuses to stay ruling on removing encroachments in J&K

SC
SC
author img

By

Published : Jan 20, 2023, 6:03 PM IST

نئی دہلی: جموں و کشمیر انتظامیہ نے گزشتہ دنوں تمام متعلقہ ڈپٹی کشمنروں کو 31 جنوری سے پہلے سرکاری اراضی سے غیر قانونی تجاوزات کو ہٹانے کا حکم جاری کیا تھا۔ اس معاملے پر بی جے پی کو چھوڑ کر جموں و کشمیر کی تمام سیاسی پارٹیوں نے اسے "عوام کش" آڈر اور اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

SC refuses to stay ruling on removing encroachments in J&K

سپریم کورٹ میں آج اس معاملے پر سماعت ہوئی جس میں ایس سی نے اس آڈر پر روک لگانے سے انکار کیا ہے۔بار اور بنچ کے مطابق، جسٹس شاہ نے کہا کہ وہ کوئی حکم نہیں دے رہے ہیں کیونکہ اس سے زمین پر قبضہ کرنے والوں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "ہم کوئی حکم نہیں دے رہے ہیں۔ آپ انہیں زبانی ہدایت دیں کہ کوئی مکان نہ گرائیں۔ لیکن ہم عام اسٹے کی اجازت نہیں دیں گے تاکہ دوسروں کو فائدہ نہ پہنچے۔"

یہ بھی پڑھیں: Anti Encroachment Drive in JK جموں و کشمیر میں تجاوزات ہٹانے کے معاملے پر سپریم کورٹ سماعت کے لیے تیار

بتادیں کہ گزشتہ روز جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر جنہوں نے قبضہ کیا ہے اس کو ہٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ جن اثر رسوخ والے لوگوں نے اپنے عہدوں کا استعمال کرکے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔منوج سنہا نے کہا کہ عام آدمی اور غریب لوگوں سے کوئی چھیڑ چھاڑ نہیں کی جائے بلکہ سرکار ان کے حقوق کے تحفظ کے لئے فکر مند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.