ETV Bharat / state

Save Brain Service in Kashmir Hospitals کشمیر کے اسپتالوں میں ’سیو ہارٹ‘ کے بعد اب ’سیو برین‘ سروس کا آغاز - کشمیر کے دیہی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی

کشمیر کے دیہی اسپتالوں میں اسٹروک کے مریضوں کو بر وقت علاج پہنچانے اور عمر بھر اپاہج ہونے سے بچانے کی غرض سے ’’سیو برین‘‘ سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ Kashmir Hospitals Save Brain Service

کشمیر کے اسپتالوں میں ’سیو ہارٹ‘ کے بعد اب ’سیو برین‘ سروس کا آغاز

author img

By

Published : May 10, 2023, 3:37 PM IST

کشمیر کے اسپتالوں میں ’سیو ہارٹ‘ کے بعد اب ’سیو برین‘ سروس کا آغاز

سرینگر: جموں کشمیر کے دیہی ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے دماغ میں سٹروک کے مریضوں کو وقت پر علاج و معالجہ نہیں پہنچ رہا ہے جس کی وجہ سے ایسے مریض فالج کی بیماری سے عمر بھر کے لیے ناخیز ہونے سے تا حیات دوسروں کے ماتحت رہتے ہیں۔ تاہم اب چند روز قبل صحت انتظامیہ نے ’’سیو برین‘‘ سروس کا آغاز کیا ہے جس سے سٹروک کے مریضوں کو بر وقت علاج ملے گا تاکہ وہ فالج سے بچ سکیں۔

سیو برین سروس کے نوڈل آفیسر، ڈاکٹر شوکت حسن بٹ، نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیہی علاقوں میں جب کسی شخص کو سٹروک آجاتا تھا، یعنی دماغ میں کوئی نس پھٹ جاتی تھی تو ایسے مریض کو بر وقت معقول علاج نہیں مل پاتا تھا جس کی وجہ سے وہ فالج کا شکار ہوتا اور تاحیات وہ ناخیز ہو جاتا تھا۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ دیہی یا ضلع اسپتالوں میں بہت کم نیورولاجی کے ڈاکٹرز تعینات ہوتے ہیں اور ان ہسپتالوں میں سی ٹی سکین بھی عام طور پر نصب نہیں ہوتی تھی۔ تاہم اب چند ضلع ہسپتالوں میں نیورولاجی کے ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں اور سی ٹی سکین مشین بھی دستیاب رکھی گئی ہے۔

ڈاکٹروں نے ’’سیو برین‘‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں دیہی ہسپتالوں میں تعینات ڈاکٹر نیرولاجی کے ماہر ڈاکٹروں کے ساتھ واٹس ایپ گروپ پر رابطہ میں رہیں گے جس میں وہ مریض کے سی ٹی سکین شیئر کریں گے اور ماہرین کے مشورے کے مطابق مریض کا علاج کریں گے۔ برین اسٹروک کے مریضوں کو بر وقت ادویات دی جائیں گیں تاکہ وہ فالج سے بچ سکے، اور پھر باضابطہ علاج کے لئے سکمز یا ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: Heart Operation at JNMC: جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں تین سالہ بچی کے دل کا کامیاب آپریشن

ڈاکٹر شوکت حسن بٹ نے کہا کہ سٹروک کے مریض کے لیے پہلے ساڑے چار گھنٹے انتہائی اہم ہوتے ہیں اور اس دوران اگر مریض کو معقول انجیکشن دیا جائے گا تو وہ فالج سے بچ سکے گا۔ انکا کہنا ہے کہ اس انجیکشن کو ہسپتالوں میں مفت دستیاب رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹروک کے مریض کو ضلع ہسپتال میں ڈاکٹر سی ٹی سکین کریں گے اور اسے ’’سیو برین‘‘ گروپ میں ماہرین کے ساتھ شیئر کریں گے اور سکین کے مطابق ماہرین نیورولاجی کی ہدایت پر اسکو دوائی دی جائے گے تاکہ مریض فالج سے بچ سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.