ETV Bharat / state

Salute Tiranga Shikara Rally سلیوٹ ترنگا نے ڈل جھیل سری نگر کشمیر میں شکارا ریلی کا اہتمام کیا - Shikara Rally organised by Salute Tiranga

یوم آزادی کی مناسبت سے سرینگر کی ڈل جھیل میں سلیوٹ ترنگا ریلی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ جس میں تقریباً دو درجن سے زیادہ شکاروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ہر ایک شکارہ میں موجود افراد کے ہاتھوں میں ترنگا جھنڈا لہراتا ہوا دکھائی دیا۔

tiranga salute sangathan kashmir
tiranga salute sangathan kashmir
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 4:25 PM IST

سلیوٹ ترنگا نے ڈل جھیل سری نگر کشمیر میں شکارا ریلی کا اہتمام کیا

سرینگر: یکم اگست کو مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں جہاں 15 اگست یوم آزادی کی تقریب جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے۔ وہیں امسال یوم آزادی سے قبل کئی تنظیموں نے پہلے سے ہی اعلان کیا تھا کہ اس سال یوم آزادی سے کئی روز قبل یوم آزادی کی مناسبت سے کئی طرح کے رنگا رنگ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس دوران منگل کے روز جھیل ڈل میں مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے بنائی گئی سلیوٹ ترنگا نامی ایک غیر سیاسی سماجی رضاکار این جی او کی طرف سے جھیل ڈل میں ایک شکارا ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لگ بھگ 2 درجن سے زائد شکاروں نے شرکت کی۔ جب کہ ہر ایک شکارہ میں ہر کسی فرد کے ہاتھوں میں ترنگا لہراتا ہوا نظر آیا۔ یہ ریلی شری کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر سے نکل کر نہرو پارک پر اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر یو ٹی یوتھ صدر سہیل صوفی نے کہا کہ یوم آزادی کی آمد سے قبل ہماری این جی او کئی رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کرے گی جس کی یہ پہلی کڑی ہے۔ اور یہ سلسلہ 15 اگست یوم آزادی تک جاری رہے گا۔ جب کہ مذکورہ سماجی تنظیم کے قومی صدر راجیش جھا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے۔ جب کہ ٹور ازم بھی اپنی شباب پر ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ ہم سب مل کر یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منائیں تاکہ دنیا کو یہ میسیج جائے کہ جموں و کشمیر میں سب امن امان ہے اور سب ٹھیک ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.