ETV Bharat / state

Book Launch in Srinagar سلوک کا سفر کتاب کی رسم رونمائی - سید اعجاز احمد اندرابی کی تصنیف کردہ سلوک کا سفر

کشمیر یونیورسٹی کے شیخ العالم ہال میں آج سید اعجاز احمد اندرابی کی تصنیف کردہ” سلوک کا سفر“ نامی کتاب کی رسم رونمائی انجام دی گئی۔ تقریب میں معروف کشمیری ادیب ظریف احمد ظریف کئی سرکردہ علماء، ادباء اور دانشوروں کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔Salook Ka Safar Book Launch in Srinagar

salook-ka-safar-book-launch  ceremony in Kashmir university sheikh ul alam hall
سلوک کا سفر " کتاب کی رسم رونمائی
author img

By

Published : Oct 26, 2022, 5:14 PM IST

سرینگر: سید اعجاز احمد اندرابی کی تصنیف کردہ” سلوک کا سفر“ نامی کتاب کی رسم رونمائی مرکز نور شیخ العالم ہال کشمیر یونیورسٹی میں بدھ کو انجام دی گئی۔ Salook Ka Safar Book Launch in Srinagar

سلوک کا سفر نامی کتاب تصوف کے گراں قدر موضوع پر ایک منفرد تالیف ہے، جس میں سلوک اور تصوف کے اسرار و رموز کو بیان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر حاضرین نے کتاب کے مصنف کی کافی تعریف کی ہے اور کہا کہ کتاب میں تصوف کے اسرار و رموز کو بہتر انداز اور آسان الفاظ میں بیان کر کے عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے۔

سلوک کا سفر " کتاب کی رسم رونمائی
تقریب کی صدارت معروف کشمیری ادیب ظریف احمد ظریف نے انجام دی جبکہ تقریب میں کئی سرکردہ علماء، ادباء اور دانشوروں کے علاوہ یونیورسٹی کے طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کتاب کی رسم رونمائی میں مولانا ایم ایس رحمن شمس ،پروفیسر غلام نبی خاکی، مولانا نورانی نقشبندی، وجیہہ احمد اندرابی وغیرہ شامل تھے۔ تقریب میں حاضرین نے اپنے خطابات کے دوران مذکورہ کتاب کی اہمیت ،افادیت اور دور حاضر میں اس کی ضرورت کو واضح کیا۔

مزید پڑھیں: Book release at kreeri Baramulla مرحوم سید سعید احمد خورشید کے کشمیری شعری مجموعہ کا اجرا

اختتامی کلمات کتاب کے مصنف سید اعجاز احمد اندرابی کے ساتھ ساتھ قدسی پبلکیشنز اور بزم ادب و ثقافت سرینگر کی جانب سے مہمانان خصوصی اور نعت خوانوں کے درمیان اعزازی سندات اور انعامات سے نوازا گیا۔ مذکورہ کتاب حاصل کرنے کے لیے قدسی پبلکیشنز، علی محمد اینڈ سنز اور کشمیر کے معروف بک سٹالز سے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.