ETV Bharat / state

Land-Lease Laws لینڈ لیز قوانین پر سجاد لون کی تنقید - لینڈ لیز قوانین پرسجاد لون کا بیان

سجاد لون نے نئے لینڈ لیز قوانین پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں یکساں قوانین ہے تو جموں کشمیر لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ کشمیر کے لئے الگ قوانین کیوں لاگو کر رہا ہے۔ Sajjad views on Land Lease Laws

سجاد لون
سجاد لون
author img

By

Published : Dec 18, 2022, 7:32 PM IST

سرینگر: پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد لون نے نئے لینڈ لیز قوانین پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب ملک میں یکساں قوانین ہے تو جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر انتظامیہ کشمیر کے لئے الگ قوانین کیوں لاگو کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کشمیر کے لوگ یہ دعویٰ کرتے تھے کہ وہ ملک سے الگ ہیں، تاہم اب انتظامیہ ہی لوگوں کو کہہ رہا ہے کہ کشمیر ملک سے الگ ہے۔ Sajjad expressed his views on Lend Lease Laws

سجاد لون
غور طلب ہے کہ جموں کشمیر ایل جی انتظامیہ نے لینڈ گرانٹ رولز 2022 اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن افراد کا لیز ختم ہوا ہے وہ اس اراضی کو واپس انتظامیہ کے حوالے کریں بصورت دیگر انہیں اس اراضی سے نکالا جایا گا۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ جن افراد نے رہائش کے لئے لیز کیا ہے ان پر یہ احکامات نافذ نہیں ہوں گے البتہ ضابطوں کے تحت لیز ختم نہیں ہوگا۔ ان لینڈ گرانٹ (Land Grant Rules) رولز کے مطابق لیز پر لی گئی اراضی کو صنعت، سیاحت، کھیل کود، تعلیم وغیرہ کے لئے استعمال کیا جائے گا۔جموں کشمیر لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ سابق ریاست کی اراضی کے متعلق قوانین میں اس لیے تبدیلی کرنے کی ضرورت پڑی کیوں وہ سخت تھے جن سے ترقی میں رکاوٹ آرہی تھی۔

مزید پڑھیں:Voting Rights to Non Locals: ’مرکزی سرکار ہمیں اپنے وطن میں اجنبی بنانے پر تلی ہے‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.