ETV Bharat / state

'جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد' - تقسیم کی افواہوں پر وبودھ گپتا کا بیان

وبودھ گپتا نے کہا 'جو آپ کو لگتا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے میں کہتا ہوں کہ کچھ نہیں ہونے والا سوائے از سر نو حد بندی کے۔ حدی بندی میں بھی بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے'۔

جموں و کشمیر کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد: بی جے پی

author img

By

Published : Jun 11, 2021, 7:12 PM IST

بی جے پی جموں و کشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج ایڈوکیٹ وبودھ گپتا نے کہا کہ یونین ٹریٹری کی مزید تقسیم کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں از سر نو حد بندی کے سوا کچھ بھی بڑا نہیں ہونے والا ہے۔

وبودھ گپتا نے جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو میں کہا: 'کچھ لوگ جموں و کشمیر کے اندر ایک بار پھر ڈر و خوف کا ماحول بنانا چاہتے ہیں۔ مزید تقسیم کی افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں'۔

انہوں نے کہا: 'جو آپ کو لگتا ہے کہ کچھ بڑا ہونے والا ہے میں کہتا ہوں کہ کچھ نہیں ہونے والا سوائے از سر نو حد بندی کے۔ حدی بندی میں بھی بی جے پی کا کوئی رول نہیں ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ کام حد بندی کمیشن کو کرنا ہے اور اس میں کسی بھی جماعت کی کوئی مداخلت نہیں ہے۔ پہلی بار یہاں حد بندی صحیح سے ہوگی اور کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی۔ حد بندی کے بعد انتخابات ہوں گے'۔

بی جے پی جنرل سکریٹری نے عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ کی حالیہ میٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'شکر ہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے بعد پی اے جی ڈی نے ایک میٹنگ کی ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'وہ کووڈ میں کہیں نظر نہیں آئے۔ ہمیں کووڈ میں صرف بی جے پی نظر آئی۔ ہمارے کارکنوں نے جموں و کشمیر میں گھر گھر جا کر لوگوں کے مسائل سنے اور ان کی مدد کی'۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.