ETV Bharat / state

کشمیر میں گاڑیوں کے اندراج پر آر ٹی او کشمیر سے بات چیت - urdu news

آر ٹی او نے کہا کہ گاڑیاں ایسے ضبط نہیں ہوں گی۔ مالکان کے پاس چھ مہینے کا وقت ہے، جس کے دوران وہ بیرونی ریاستوں سے خریدی گئی گاڑیوں کا اندراج کراسکتے ہیں۔

کشمیر میں گاڑیوں کے اندراج پر آر ٹی او کشمیر سے بات چیت

author img

By

Published : Mar 29, 2021, 5:40 PM IST

چند روز قبل ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر کی جانب سے ایک حکم نامہ جاری کیا گیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ بیرونی ریاستوں میں خریدی ہوئی گاڑیوں کو کشمیر میں اندراج کرانا ضروری ہے اور اگر ایسا نہیں کیا گیا تو گاڑی ضبط ہو سکتی ہے۔

کشمیر میں گاڑیوں کے اندراج پر آر ٹی او کشمیر سے بات چیت

اس حوالے سے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر کشمیر اکرم اللہ ٹاک نے بتایا 'یہ کوئی نئی پالیسی نہیں ہیں۔ موٹر وہیکل ایکٹ میں پہلے سے ہی اس حوالے سے تفصیلات دی گئی ہیں۔ وادی میں اس قانون کو صحیح طریقے سے نافذ نہیں کیا جا رہا تھا اسی لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا 'اگر آپ نے جموں و کشمیر سے باہر گاڑی خریدی ہے اور وہ آپ کے نام پر درج نہیں ہے تو آپ کو گاڑی کا دوبارہ اندراج یہاں کرانا ضروری ہے اور اگر آپ کے نام پر وہ پہلے سے ہی درج ہے تو ضروری نہیں ہے۔ عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ دس بیس روز کے اندر ہی گاڑی کا اندراج کیا جائے۔ آپ کے پاس صرف این او سی ہونی چاہیے آپ کی گاڑی بی ایس 4 ہونا لازمی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
سوپور: عسکریت پسندوں کے حملہ میں دو افراد ہلاک

گاڑیوں کے ضبط ہونے کی وجہ سے عوام میں بڑھتے شبہ پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا 'گاڑیاں ایسے ضبط نہیں ہوں گی۔ مالکان کے پاس چھ مہینے کا وقت ہے، جس کے دوران وہ بیرونی ریاستوں سے خریدی گئی گاڑیوں کا اندراج کراسکتے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.