ETV Bharat / state

آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت: لیبارٹری مالکان اور مریضوں کے درمیان باعثِ تنازعہ

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 1:41 PM IST

وادیِ کشمیر میں انتظامیہ کی طرف سے ریٹ مقرر کرنے کے پیش نظر نجی لیبارٹریوں نے آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کرنے کو پہلے ہی عارضی طور بند کر دیا ہے۔

آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کی ریٹ: لیبارٹری مالکان اور مریضوں کے درمیان باعث تنازعہ

حکومت کی طرف سے (آر ٹی – پی سی آر) کووڈ ٹیسٹ کی قیمت چار سو روپے مقرر کرنا نجی لیبارٹری مالکان کے لئے باعث الجھن بن گیا ہے جس کے نتیجے میں انہوں نے یہ ٹیسٹ کرنا بند کر دیا ہے۔

بتا دیں کہ حکومت نے یکم جون کو نجی لیبارٹریوں کے لئے (آر ٹی – پی سی آر) ٹیسٹ کرنے کے لئے چار سو روپے ریٹ مقرر کی ہے۔

وادی کشمیر میں انتظامیہ کی طرف سے ریٹ مقرر کرنے کے پیش نظر نجی لیبارٹریوں نے آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کرنے کو پہلے ہی عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔

نجی لیبارٹریوں کے مالکان کا الزام ہے کہ انتظامیہ نے آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کی قیمت مقرر کر کے ہمارے اور مریضوں کے درمیان انتشار پیدا کیا ہے۔

ایک لیبارٹری کے مالک نے بتایا کہ گزشتہ سال کے ماہ اکتوبر میں حکومت کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کی مختلف قسموں کو مدنظر رکھ کر ریٹ لسٹ جاری کی گئی تھی لیکن سال رواں کے ماہ جون میں جو اس ٹیسٹ کا ریٹ مقرر کیا گیا اس میں ٹسیٹ پر آنے والے خرچے اور استعمال ہونے والے دیگر ساز وسامان کو ملحوظ نظر نہیں رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے ماہ اکتوبر میں جموں و کشمیر ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے آر ٹی – پی سی آر ٹیسٹ کے ریٹ کے لئے ایک حکمنامہ جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی نجی لیبارٹری اس ٹیسٹ کے لئے 16 سو روپے بشمول ٹیکسز سے زیادہ چارجز نہیں وصولے گی۔

موصوف نے کہا کہ ہم نے اس ضمن میں محکمہ ہیلتھ میں ایک عرضی پیش کی ہے لیکن اس کا ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا ہے۔

انہوں نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کر کے اس مسئلہ کو سلجھائیں تاکہ لیبارٹریز یہ ٹیسٹ کرنا شروع کرسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.