ETV Bharat / state

ہر پنچایت میں پانچ کووڈ بیڈ تعمیر کرنے کو منظوری

پنچایت کی سطح پر آئسولیشن کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بنیادی انفراسٹرکچر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ بہت سے گھروں میں کووڈ مثبت مریضوں کو الگ تھلگ کرنے کا آپشن نہیں ہے۔

ہر پنچایت میں پانچ کووڈ بیڈ
ہر پنچایت میں پانچ کووڈ بیڈ
author img

By

Published : May 20, 2021, 12:48 PM IST

دیہی علاقوں میں کووڈ-19 وبائی مرض سے موثر انداز میں نپٹنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈپٹی کمشنرز اور محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں و کشمیر کی ہر پنچایت میں ایک آکسیجن سے آراستہ بستر سمیت کم از کم 5 بستروں پر مشتمل کووڈ کیئر سینٹر کو یقینی بنائے۔

مراکز کو فوری طور پر فعال بنانے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کے ذریعہ فی پنچایت 1 لاکھ منظوری دی گئی ہے۔

پنچایت کی سطح پر آئیسولیشن کی سہولیات کی فراہمی کے لئے بنیادی انفراسٹرکچر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ بہت سے گھروں میں میں کووڈ مثبت مریضوں کو الگ تھلگ کرنے کا آپشن نہیں ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ صحت کو ہدایت کی ہے کہ وہ صحت عامہ کی دیگر سہولیات کو مضبوط بنائے۔

پنچائت گھر، کمیونٹی ہال، اسکول، قریبی ہیلتھ سینٹر اور پنچایت نمائندوں کی مشاورت سے سہولیات کی تشکیل کے لئے استعمال ہوسکتے ہیں۔

پنچایتوں کو ان کے پاس دستیاب ایک لاکھ روپے تک کی آئیسولیشن کی سہولیات بشمول بستر، آکسیجن کونٹریٹر کی خریداری، اور بیت الخلا اور دیگر بنیادی سہولیات کی تشکیل کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مراکز ضروری میڈیکل کٹس سے لیس ہوں گے اور قریبی صحت مراکز اور ٹیلی میڈیسن سہولیات سے منسلک ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.