ETV Bharat / state

'مجرم کو سزا تو ملی مگر بہت دیر بعد'

دس سال قبل سرینگر میں ایک کمسن لڑکی کو دن دہاڑے قتل کرنے والے ملزم کو عمر قید کی سزا سنانے پر لڑکی کے والد نے عدلیہ کا شکریہ ادا کیا۔

رومانہ جاوید کو گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا
author img

By

Published : Oct 22, 2019, 9:41 PM IST

سترہ سالہ رومانہ جاوید نامی لڑکی کو 3 مئی 2009 کو گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔

لڑکی کے والد حکیم جاوید شبنم نے اپنی بیٹی کو انصاف دلانے کی ٹھان لی اور بالآخر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ایک دہائی سے انصاف کے منتظر حکیم جاوید عدلیہ کے اس فیصلے سے مطمئن ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے حکیم جاوید کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس پورے عرصے میں حوصلے اور صبر سے کام لیا، اور انہوں نے پولیس اور قانون پر بھروسہ قائم رکھا۔

فیصلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے حکیم جاوید کا کہنا تھا کہ مجرم کو سزا اور میری بیٹی کو انصاف تو ملا، لیکن اس فیصلے سے وہ واپس نہیں آ سکتی۔

اس لمبے عرصے کے دوران درد و کرب کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری زباں میرا حال اور میرا درد بیاں کرنے سے قاصر ہے، کیونکہ میں اپنی بیٹی کو اپنی یادوں اور خیالوں میں ہر روز تلاش کرتا رہتا ہوں۔

رومانہ جاوید کو گاڑی سے جان بوجھ کر ٹکر مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا

اس سوال کے جواب میں کہ کیا اس فیصلے کے بعد رومانہ کی والدہ خوش ہوئیں تو حکیم جاوید کا کہنا تھا کہ حادثے نے ان کی زندگی سے خوشیوں کو چھین کر غم میں تبدیل کردیا، فیصلے کے متعلق سننے کے وقت بھی ان کی آنکھیں اشکبار تھیں۔

فیصلے کے متعلق انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دن دہاڑے پیش آیا، راہ چلتے افراد چشم دید گواہ ہونے کے باوجود ساڑھے دس سال بعد انصاف ملا۔

حکیم جاوید کے مطابق اس عرصے کے دوران ان پر دباؤ ڈالا گیا، دھمکی بھرے فون بھی کیے گئے تاہم انکے مطابق ان حربوں نے انکی ہمت پست نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ رومانہ انصاف اور حق دلانے کے لئے اکثر میرے خوابوں میں آیا کرتی تھی۔

واضح رہے کہ رومانہ کی دسویں برسی پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ حکیم جاوید نے گفتگو کے دوران مجرم شعیب کے وکیل کو اکثر و بیشتر غیر حاضر رہنے اور اصل حقائق چھپانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وکیل غیر حاضر رہ کر خواہ مخواہ کیس کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس کیس میں گزشتہ کل مجرم شعیب داریل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ اس کے معاون ساتھی کو حادثے کے چھ سال بعد نا بالغ ہونے پر ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.