ETV Bharat / state

زائرہ وسیم کے بعد ثاقب خان نے بھی فلم انڈسٹری کو الوداع کہا

دنگل گرل زائرہ وسیم کے بعد وادی کشمیر کے ایک اور اداکار ثاقب خان نے بدھ کے روز انٹرٹینمنٹ انڈسٹری (بالی وڈ) کو الوداع کہہ دیا ہے۔ وسیم کی طرح خان نے بھی اپنے الوداعی پیغام میں پھر سے مذہب کی طرف رخ کرنے کے لیے یہ قدم اٹھانے کا دعویٰ کیا۔ انہوں کے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ "میں گمراہی کے راستے پر تھا اور اسلام کے اصولوں کے خلاف جا رہا تھا۔ میں نماز تو ادا کرتا تھا لیکن سکون نہیں تھا۔ اب میں نے خود کو الله کی راہ میں لگا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سکون جسکی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا، اللہ کی کتاب (قرآن کریم) میں."

اسلام کے خاطر ثاقب خان نے فلم انڈسٹری کو کہا الوداع

author img

By

Published : Apr 7, 2021, 6:17 PM IST

بالی وڈ کو الوداع کہنے کا اعلان کرنے کے بعد ثاقب خان نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'وہ اب تک غلط راستے پر تھے اور جس وجہ سے انہیں سکون نہیں مل رہا تھا۔ اللہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہوں جس کی وجہ سے یہ فیصلہ لے رہا ہوں'۔

واضح رہے کہ خان ریالٹی شو روڈیز ریولیوشن میں حصہ لے چکے ہیں جہاں وہ اپنے تعارف 'میں کشمیری ہوں لیکن عسکریت پسند نہیں" کے بعد وہ بھارت میں کافی مقبول ہوئے۔ 26 برس کے خان قانون کی تعلیم بھی حاصل کر چکے ہیں'۔

اپنے بیان میں اُنہوں نے کہا کہ "السلامُ علیکم بھائیو اور بہنوں!۔ اُمید ہے کہ آپ ٹھیک سے ہونگے۔ آج کا پوسٹ یہ اعلان کرنے کے لیے ہے کہ میں شوبز کو الوداع کہہ رہا ہوں۔ مستقبل میں، میں ماڈلنگ اور اداکاری بھی نہیں کروں گا۔"

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ایسا نہیں ہے کہ کام نہیں تھا میرے پاس اور میں نے شوبز میں حصہ لینا چھوڑ دیا۔ بس اللّٰہ کی مرضی نہیں تھی۔ ضرور کچھ اچھا اور بہتر اللّٰہ نے سوچا ہوگا میرے لیے، انشا اللّٰہ۔ انہوں نے مزید کہا میں نے ممبئی میں لوگوں کو جدوجہد کرتے دیکھا ہے، لیکن ایک سال کے کم عرصے میں میرے فین فالوئنگ بڑھے اور میں نے شہرت حاصل کی۔ لیکن وہ تو دنیا کے اور آخرت کے لیے تو کچھ بھی نہیں'۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ "میں گمراہی کے راستے پر تھا اور اسلام کے اصولوں کے خلاف جا رہا تھا۔ میں نماز تو ادا کرتا تھا لیکن سکون نہیں تھا۔ اب میں نے خود کو الله کی راہ میں لگا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ سکون جسکی مجھے تلاش تھی وہ تو میرے سامنے تھا، اللہ کی کتاب (قرآن کریم) میں."

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.