ETV Bharat / state

Rise in Brain Tumor Cases: الیکٹرانک آلات کے استعمال سے دماغ کے ٹیومر میں اضافہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 23, 2023, 3:08 PM IST

دس برسوں پر محیط ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ الیکٹرانک آلات سے ٹیومر کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔ Rise in Brain Tumor Cases in Jammu Kashmir

Rise in Brain Tumor Cases : الیکٹرانک آلات کے استعمال سے دماغ کے ٹیومر میں اضافہ

سرینگر (جموں کشمیر) : جموں وکشمیر میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے بے تحاشا استعمال سے دماغ کے سرطان میں مبتلا مریضوں میں 4 سو فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق گھروں میں الیکٹرانک آلات کے استعمال سے صورتحال مزید ابتر ہو رہی ہے کیونکہ زیادہ دیر تک موبائل، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیجیٹل آلات کے استعمال کرنے والوں کو سخت سر درد، الٹی، مائیگرین اور ٹیومر جیسی علامات ہوتی ہیں۔

گزشتہ ایک دہائی کے دوران وادی میں 1834 مریضوں پر تحقیق کی گئی ہے جن میں سے 1730 مریضوں میں برین ٹیومر کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان میں 1031 مرد جبکہ 699 خواتین شامل تھیں۔ ان میں سے 36 فیصد مریضوں میں دماغ کا پہلا حصہ،1.6 فیصد لوگوں کا درمیانی اور 4 فیصد لوگوں میں دماغ کا نیچے والا حصہ ٹیومر سے متاثر ہوا ہے۔

تحقیق میں مزید کہا گیا ہے کہ دماغ کے پہلے حصے میں ٹیومر سے متاثر 36 فیصد مریضوں میں 3 فیصد مریض ایسے تھے جو کہ الیکٹرانک آلات کی وجہ سے خارج ہونے والی شعاعوں سے ٹیومر کے شکار ہوئے تھے۔ ماہرین کے مطابق موجودہ دور میں لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا استعمال ایک بڑا چلینج بن گیا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران لیپ ٹاپ اور موبائل فون کے بے تحاشا استعمال سے دماغ کے سرطان کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک امر ہے۔

مزید پڑھیں: Children Cancer Cases in JK گزشتہ برسوں کے دوران بچوں میں کینسر کے معاملات میں اضافہ

تحقیق کے مطابق لیپ ٹاپ کو 30 سینٹی میٹر جبکہ موبائل فون کو 15 سینٹی میڑ کی دوری سے استعمال کیا جانا چائیے۔ اس کے علاوہ وائی فائی بھی ایک اور مسئلہ بن رہا ہے کیونکہ وائی فائی سے نکلنے والی شعاعیں گھر میں موجود بچوں کو متاثر کر سکتی ہیں۔ ایسے میں وائی فائی صرف استعمال کے دوران ہی آن کرنا چائیے جبکہ نوجوان کو بغیر تار کے کوئی بھی الیکٹرانک آلہ استعمال کرنے نہیں دینا چاہیے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.