ETV Bharat / state

سرینگر: عید کے پیش نظر بندشوں میں رعایت

سرینگر انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے عائد پابندیوں میں عید کے پیش نظر رعایت دینے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

سرینگر: عید کے پیش نظر بندشوں میں رعایت
سرینگر: عید کے پیش نظر بندشوں میں رعایت
author img

By

Published : Jul 28, 2020, 5:23 PM IST

عید الاضحی کے پیش نظر سرینگر انتظامیہ نے عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عائد پابندیوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق رواں مہینے کی 29 اور 30 تاریخ کو صبح 9 بجے سے شام پانچ بجے تک ضروری سامان فروخت کرنے والی دکانیں کھلی رہیں گی۔ جبکہ دیگر دکانداروں کو اپنی دکانیں بند رکھنے کو کہا گیا ہے۔

سرینگر: عید کے پیش نظر بندشوں میں رعایت

اس کے علاوہ عوام کو ہدایات دی گئی ہے کہ وہ خریداری کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے پیش نظر وضع کیے گئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سرینگر کے ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے کہا: ’’عید کے موقع پر دکان داروں کو احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے دکان کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ صرف ضروریات روزمرہ کا سامان فراہم کرنے والی دکانیں ہی کھلی رہیں گی۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ ’’خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس تعلق سے ہم نے مارکیٹ چیکنگ ایڈ بھی تشکیل دیے ہیں۔ 30 تاریخ کے بعد کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔‘‘

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ شب تک مرکزی زیر انتظام جموں و کشمیر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مثبت معاملات کی تعداد اٹھارہ ہزار 390 پہنچ گئی تھی جبکہ اس وائرس کے سبب 321افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.