مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں بارش کی وجہ سے ڈرینیج کی حالت خراب ہو گئی ہے۔ ڈرینیج کے خستہ حال ہونے سے مکانوں میں پانی اندر آنے سے کئی مکان گرنے کے دہانے پر ہیں۔
سرینگر کے برطنہ قمرواری علاقہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ڈرینیج سسٹم کی خستہ حالی کے تعلق سے متعلقہ محکمہ سے فوری پر طور اقدام کرنے کی مانگ کی، لیکن کچھ کام نہیں ہوا۔ اس سلسلے میں مذکورہ علاقے کے لوگوں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج بھی کیا۔
میونسپل کارپوریشن نے کئی بار دعوے کیے ہیں کہ سرینگر میں ڈرینیج بہتر ہو رہے ہیں، لیکن اگر زمینی سطع پر دیکھیں تو ڈرینیج کا سسٹم پوری طرح سے ناکام ہو چکا ہے اور تھوڑی سی بارش ہونے پر مکانوں میں پانی اندر آجاتا ہے۔ اس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں آتشزدگی، ماں بیٹا ہلاک، چھ املاک خاکستر
اس سلسلے میں شوکت احمد نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سرینگر کو سمارٹ بنانے کا دعوی کرتی ہے، لیکن زمینی حقیقت اس کے برکس ہے۔