ETV Bharat / state

سٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے ریزرویشن ڈرافٹ جاری

سرینگر، بانڈی پورہ، بڈگام، ڈوڈہ، کھٹوعہ، کولگام، کپوارہ، پلوامہ، ریاسی اور سانبہ ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین کے عہدوں کی نشستیں کھلی رکھی گئی ہیں۔

election commission
الیکشن کمیشن
author img

By

Published : Jan 27, 2021, 1:26 PM IST

اسٹیٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے ضلع ترقیاتی کونسل چیئر پرسن کے لیے ریزرویشن ڈرافٹ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق جموں وکشمیر کے دس چیئرپرسن اراکین کا انتخاب اکثریت سے کیا جائے گا۔ جبکہ دیگر دس اضلاع کی نشستیں مخصوص زمروں کے لئے رکھی گئی ہیں۔

کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ریزویشن ڈرافٹ میں کہا گیا کہ تجاویز سے متعلق اگر کسی کو کوئی اعتراض ہو تو وہ 30 جنوری تک اپنے اعتراضات سی ای او سٹیٹ الیکشن کمیشن نرواچن بھون جموں کے نام بھیج سکتے ہیں، (jk.nic.in) پر میل بھی کر سکتے ہیں۔

ریزرویشن ڈرافٹ کے رو سے اننت ناگ اور راجوری اضلاع میں چیئرمین کی نششتیں درج فہرست قبائل کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں جبکہ چار ضلع ترقیاتی کونسل کے چیئرمین کی نشستیں خواتین کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں، جن میں بارہ مولہ، گاندربل، کشتواڑ، رام بن اور شوپیاں شامل ہیں۔ ادھر پونچھ میں چیئرپرسن کی ایک نشست مختص رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا لیکن سیاسی سرگرمیاں جاری رکھوں گا: عمر عبداللہ

سرینگر، بانڈی پورہ، بڈگام، ڈوڈہ، کھٹوعہ، کولگام، کپوارہ، پلوامہ، ریاسی اور سانبہ ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین کے عہدوں کی نشستیں کھلی رکھی گئی ہیں۔

وہیں ڈرافٹ کے مطابق جموں اور ضلع ادھم پور کی دو نشستوں کے لئے درجہ فہرست ذات سے تعلق رکھنے والوں کے لئے مخصوص رکھی گئی ہیں۔واضح رہے سبھی اضلاع میں چیئرپرسن کے عہدوں کے لئے انتخاب حتمی نوٹیفیکشن کے اجرا ہونے کے 20 روز بعد منعقد ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.