ETV Bharat / state

مفسر قرآن مفتی فیض الوحید کا جموں میں انتقال

گوجری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ کرنے والے مشہور عالم دین مفتی فیض الوحید جموں کے اسپتال میں انتقال کر گئے۔

author img

By

Published : Jun 1, 2021, 11:08 AM IST

مفسر قرآن مفتی فیض الوحید کا جموں میں انتقال
مفسر قرآن مفتی فیض الوحید کا جموں میں انتقال

جموں و کشمیر کے معروف عالم دین مفتی فیض الوحید قاسمی جموں کے ایک اسپتال میں منگل کی صبح انتقال کر گئے۔

مفتی فیض الوحید سنہ 1966 میں صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں پیدا ہوئے، ازہر الہند دارالعلوم دیوبند سے سند فراغت اور افتا کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے دینی خدمات کے لیے خود کو وقف کر دیا۔

مفتی فیض الوحید نے جموں کے بٹھنڈی علاقے میں جامع معارف القرآن نامی مدرسے میں مہتتم و صدر مفتی کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

انہوں نے سیرت نبویﷺ پر ’’سراجا منیرا‘‘ نامی ضخیم کتاب کے علاوہ کئی فنون میں تصانیف کیں، وہیں مفتی فیض الوحید گوجری زبان میں قرآن پاک کا ترجمہ کرنے والے پہلے اسکالر ہیں۔

مفتی فیض الوحید مصنف و مولف ہونے کے علاوہ بے باک مقرر بھی تھے۔ ان کے انتقال پر علماء دین کے علاوہ سماجی و سیاسی رہنماؤں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز عصر جموں کے بٹھنڈی میں ادا کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.