ETV Bharat / state

Rendezvous with JK Secretary Tribal Affairs جموں و کشمیر کی قبائلی آبادی کے مسائل پر سیکریٹری قبائلی امور سے خاص گفتگو

جموں کشمیر میں قبائلی آبادی کی تعداد بیس لاکھ افراد سے زائد مشتمل ہے جو مختلف مسائل سے جوجھ رہی ہے۔ اس آبادی کا بیشتر حصہ پہاڑی علاقوں میں مقیم ہے یا بیشتر ہجرت کرتے رہتے ہیں جس سے ان کے مسائل کو حل کرنا آسان نہیں ہے۔ Secretary Tribal Affairs on Issues of JK Tribes

جموں کشمیر کی قبائلی آبادی کے مسائل پر سیکریٹری قبائلی امور سے خاص گفتگو

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 11:54 AM IST

Updated : Oct 19, 2023, 12:31 PM IST

سیکریٹری قبائلی امور جموں و کشمیر سے خاص گفتگو

سرینگر: جموں کشمیر انتظامیہ نے خطے کی قبائلی آبادی کے مسائل اور ان کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تحقیق کرنے کے لیے ٹرائبل ریسرچ انسٹیٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی ایک شاخ جموں میں تعمیر کی جارہی ہے اور دوسری شاخ سری نگر میں زیر تعمیر ہے۔ اس آبادی کو تعلیم، صحت، اور دیگر شعبوں میں کافی مسائل درپیش ہیں جن کی سنوائی اور حل کرنے کے لیے ٹرائبل افئیرز ڈیپارٹمنٹ یعنی محکمہ قبائلی امور قائم کیا گیا ہے جس کی کمان آئی اے ایس افسر شاہد اقبال چودھری کر رہے ہیں۔ وہ اس محکمے کے سیکریٹری کے طور پر تعینات ہیں اور گذشتہ دو برسوں سے اس عہدے پر قائم ہیں۔
شاید اقبال چودھری سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے میر فرحت نے قبائلی آبادی کے مسائل پر خصوصی گفتگو کی اور ان کو درپیش مسائل پر محکمہ قبائلی امور کیا اقدام اٹھا رہی ہے یا اب تک جو اقدامات کیے گئے، کی جانکاری لینے کی کوشش کی۔ شاید چودھری کا کہنا ہے کہ قبائلی آبادی کے مسائل اور ان کے مشکلات کو جاننے کے لیے جموں اور سرینگر میں ٹرائبل ریسرچ انسٹیٹوٹ قائم کیے جن کی تکمیل کے بعد وہاں محقق سمیت دیگر عملہ تعینات کیا جائے گا تاکہ اس آبادی کے مسائل کا احاطہ کرنے کے ساتھ ان کا ازالہ کیا جا سکے۔
مزید پڑھیں: Gujjars on Pahari Reservation Bill: گجر بکروال طبقہ کو نظر انداز کرنے کا وقت چلا گیا، گجر لیڈر
انہوں نے کہا کہ قبائلی آبادی بالخصوص گجر و بکروال افراد جو مویشی اور بھیڑ بکریوں چرانے کے لیے جموں و کشمیر کے اندر نقل مکانی کرتے ہیں، ان کی آسانی کے لیے ٹرانسپورٹ دستیاب کیا جا رہا ہے جس سے ان کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔ وہیں اس نقل مکانی سے گجر و بکروال آبادی کے کچھ لوگوں نے قبائلی تہذیب اور تعلیم و ترقی کے متاثر ہونے پر تنقید کی تھی جس پر شاہد چودھری نے اپنی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی آبادی کی تعلیم و ترقی کے لیے اسکالر شپ دی جا رہی ہے اور 77 ہوسٹل تعمیر کیے گئے ہیں یا زیر تعمیر ہیں جس سے اس آبادی کے نوجوان تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: Bakarwal Migration To Jammu گجر بکروال طبقہ کی سالانہ ہجرت اور انتظامیہ کے دعوے
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ماڈل ولیج کی نشاندہی کی جارہی ہے جس میں مخصوص ولیج یا گاؤں پر مختلف سرکاری اسکیموں کے نفاذ کے ساتھ دیگر مثبت اقدام اٹھائے جائیں گے تاکہ ان علاقوں میں تعلیم، طب اور دیگر سہولیات فراہم کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے قبائلی آبادی میں مختلف اسکیموں متعارف کی جارہی ہے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان روزگار حاصل کر سکیں۔

Last Updated : Oct 19, 2023, 12:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.