وادی کشمیر میں برفباری کی وجہ سے جموں وکشمیر بنک میں جو بنکنگ ایسوسی ایٹ کے لیے امیدوار امتحانات میں شامل نہیں ہو پائے ان کو انسٹچوٹ آف بنکنگ پرسنل سلیکشن (آئی بی پی ایس) میں بڑی راحت دی ہے۔
جموں و کشمیر بنک کے ایک بیان کے مطابق ان امیدواروں کے امتحانات منعقد کیے جائیں گے اور یہ آئی بی پی ایس کی طرف سے ان امیدواروں کو مخصوص رعایت دی گئی ہے۔
جموں وکشمیر بنک چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر آر کے چبر نے بتایا کہ انہوں نے آئی بی پی ایس اور ٹاٹا کنسلٹنسی سروس کو گزارش کی کہ خصوصی رعایت کے طور پر ان امیدواروں کو امتحانات میں دوبارہ شامل ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بینکنگ ایسوسی ایشن میں پہلے کی طرح بھرتی کا مطالبہ
غور طلب ہے کہ سینکڑوں امیدوار بھاری برفباری کی وجہ سے امتحانی مراکز نہیں پہنچ پائے تھے۔
ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے پر رپورٹ بھی شائع کیا تھا جس میں امیدواروں نے جموں و کشمیر بنک اور لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ ان کو امتحانات میں شامل ہونے کا موقع دیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر بنک میں 1000 سے زاہد بنکنگ اسوسیٹ اسامیو کے لیے ہزاروں امیدوار امتحانات میں شامل ہو رہے ہیں۔
یہ امتحانات مرحلہ وار طریقے سے منعقد کئے جارہے ہیں۔