انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر Anjuman e Auqaf Jamia Masjid Srinagarنے اس بات پر گہرے افسوس اور احتجاج کا اظہار کیا ہے کہ ’’رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو بھی جامع مسجد کے منبر و محراب خاموش رہے، جبکہ ماضی میں تاریخی مسجد میرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کی قیادت میں اللہ تعالیٰ کے ذکر اور دعاؤں سے گونجتی تھی،کیونکہ میرواعظ کی گزشتہ تین سال سے غیر قانونی نظر بندی جاری ہے۔‘‘
جامع مسجد کے امام حی مولانا احمد سعید نقشبندی نے کہا کہ Mirwaiz Umar Farooq Detention ’’ہزاروں لوگ جو رمضان میں زیادہ تر میرواعظ کی قیادت میں ہونے والی روح پرور مجلس وعظ و تبلیغ کو سننے کے لئے جامع مسجد میں آتے ہیں، اور جو عقیدت مند میرواعظ کا بے تابی سے انتظار کر رہے تھے، میرواعظ کی مسلسل خانہ نظر بندی سے شدید مایوسی کا شکار ہو گئے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’انجمن اوقاف اور عوام، حکام کے اس رویے پر سختی سے احتجاج کرتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔‘‘
امام حی مولانا احمد سعید نقشبندی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’وادی میں صدیوں پرانی روایت کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں میرواعظ کشمیر وادی کی مختلف مساجد، آستان عالیہ، بقعہ جات میں مختلف موضوعات پر خطاب کرتے تھے، Mirwaiz Umar Farooq’s continued Detention تاکہ لوگوں کو مذہبی اقدار اور عقائد سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں انسانیت، ہمدردی، رواداری اور راست بازی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے اور یہی چیز معاشرے کی اخلاقی قوت کے طور پر کام کرتی ہے ۔‘‘
مولانا نے کہا کہ ’’ہم نے بارہا یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ میرواعظ نہ صرف کشمیری عوام کے ایک مقتدر اور محبوب پیشوا ہیں بلکہ ان کے ساتھ لاکھوں کی تعداد میں لوگوں کے مذہبی جذبات اور عقیدت وابستہ ہے، موصوف پر بلا جواز قدغنوں کی وجہ سے دعوت و تبلیغ اور کشمیری سماج کی ہمہ جہت اصلاح کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔‘‘ End Mirwaiz’s Detention, says Top Clericانہوں نے حکام سے میرواعظ کشمیر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔