ETV Bharat / state

Pet Dog Registration in Srinagar پالتو کتوں کا رجسٹریشن کرائیں ورنہ کارروائی ہوگی، ایس ایم سی

سرینگر میونسپل کارپوریشن نے اپنی حدود میں آنے والے لوگوں کو پالتو کتوں کا رجسٹریشن کروانے کی ہدایت دی ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایم سی نے ایک عوامی نوٹس بھی جاری کی ہے۔Pet Dog Registration in Srinagar

register-your-pets-or-face-action-says-srinagar-municipal-corporation
پالتو کتوں کی رجسٹریشن کرائیں، ورنہ کارروائی ہوگی، ایس ایم سی
author img

By

Published : Oct 22, 2022, 7:34 PM IST

سرینگر: جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میونسپل کارپوریشن نے کارپوریشن کے حدود میں آنے والے لوگوں کو اپنے پالتو کتوں کا رجسٹریشن کروانے کی ہدایت دی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جاری کردی نوٹس کے مطابق ایس ایم سی کے حدود میں رہنے والے پالتو کتوں کے تمام مالکان اور رکھوالوں کو جموں و کشمیر کے سیکشن 304 (کتوں کے ضابطے اور کنٹرول) کے تحت اپنے پالتو کتوں کی رجسٹریشن کروانے کی ضرورت ہے۔Pet Dog Registration in Srinagar نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پالتو کتوں کا رجسڑیشن کے لیے مطلوبہ فارم میونسپل ویٹرنری آفیسر کے دفتر، ایس ایم سی ٹینگ پورہ میں دستیاب ہونگے۔ اس کے علاوہ مزکوہ سرینگر میونسپل کارپوریشن کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

ایس ایم سی کی جانب سے جاری نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے سیکشن 304 اور اینیمل برتھ کنٹرول (کتے) رولز 2001 کے سیکشن 3 کے تحت کسی بھی پالتو کتے کو بغیر رجسٹریشن کے رکھنے پر چالان کیا جائے گا اور جرمانہ بھی عائد ہوگا اور کتے کی گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔نوٹس میں پالتو کتوں کے پالنے والوں کو اپنے کتوں کی نسبندی کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Sterilization of stray Dogs in Srinagar آوارہ کتوں کی نسبندی آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر کی جائی گی: ایس ایم سی افسر

بتادیں کہ وادی کشمیر میں آوارہ کتوں کی آبادی کو قابو میں کرنے اور شہر سرینگر میں کتوں کی اصل تعداد کا پتہ لگانے کے لیے ایک ایکشن پلان تیار کیا گیا۔ ایسے میں یہ کام ایک غیر ریاستی کمپنی کو سونپ دیا گیا جوکہ شہر سرینگر میں کتوں کی بڑھتی آبادی کو کم کرنے کے لیے نسبندی کا عمل شروع کرنے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ اپریل 2021 سے اپریل 2022 تک وادی کشمیر میں آوارہ کتوں کے کاٹنے سے ساڑھے 5 ہزار افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جبکہ اپریل 2022سے گزشتہ ماہ ستمبر تک 3 ہزار سے زائد افراد کتوں کے حملوں کا شکار ہوئے ہیں۔اس دوران آوارہ اور پاگل کتوں کے کاٹنے سے 3 افراد اپنی جانیں بھی گنوا چکے ہیں۔آوارہ کتوں کی سب سے زیادہ تعداد ضلع سرینگر ضلع میں ہے ۔سال 2017 کے اعدادو شمار کے مطابق سرینگر میں یہ تعداد49 ہزار تھی جو کہ بڑھ کر اب 60 ہزار جا پہنچی ہے۔Sterilization of stray Dogs in Srinagar

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.