ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: ترال اور سرینگر سے کامیاب امیدواروں کا ردعمل - ترال اور سرینگر سے کامیاب امیدواروں

جموں و کشمیر کے سرینگر کی کل 14 سیٹوں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس میں سے 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ گپکار الائنس اور اپنی پارٹی کو 3،3 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے وہیں ایک سیٹ پر بی جے پی نے بھی کامیابی حاصل کی ہے۔

reaction of successful candidates from tral and srinagar
ترال اور سرینگر سے کامیاب امیدواروں کا ردعمل
author img

By

Published : Dec 22, 2020, 4:59 PM IST

Updated : Dec 22, 2020, 5:12 PM IST

ترال کے ڈاڈسرہ سے ڈی ڈی سی کے آزاد امیدوار اوتار سنگھ نے کامیابی حاصل کی، وہیں سرینگر کے ہارون 3 سے گپکار کے قیصر احمد گنائی اور ہارون 1 سے بی جے پی اعجاز احمد نے کامیابی حاصل کی ہے۔

ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں، جموں وکشمیر کے ڈاڈسرہ ترال سے آزاد امیدوار اوتار سنگھ نے جیت درج کی ہے، جس میں انھوں نے بی جے پے ترجمان الطاف ٹھاکر اور این سی کے علی محمد کو شکست دی ہے۔

ترال کے ڈاڈسرہ سے ڈی ڈی سی کے آزاد امیدوار اوتار سنگھ نے کامیابی حاصل کی

کامیابی حاصل کرنے کے بعد اوتار سنگھ نے سب سے پہلے رائے دہنداگان، میڈیا اور سیکیورٹی ایجنسی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں اپنے حلقے کے لوگوں کو یقین دلایا کہ میں پوری کوشش کرونگا کی عوام کی امیدوں پر کھڑا اتروں اور خدمت کرتا رہوں، اور ترقی کے کام میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہیں کرونگا۔

انھوں نے بی جے پی میں شامل ہونے کو صاف طور سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی صورت میں بی جے پی میں نہیں جاونگا، کیونکہ اب فیصلہ عوام کا ہوگا اوتار سنگھ کا نہیں۔

وہیں سرینگر کے ہارون 3 سے نیشنل کانفرنس کے امیدوار قیصر احمد گنائی نے 261 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے۔ کامیابی ملنے کے بعد انھوں نے کہا کہ ہم کو انتخابی تشہیر سے روکا گیا اس کے بوجود ہم نے فون سے کمپین کیا اور کامیابی بھی حاصل کی۔

انھوں نے مزید کہا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی آئی تب سے ہمارے استحصال میں مزید اضافہ ہی ہوا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب ہم جیت گئے ہیں اور ہم اپنے لوگوں کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں۔

سرینگر کے ہارون 3 سے گپکار کے قیصر احمد گنائی اور ہارون 1 سے بی جے پی اعجاز احمد نے کامیابی حاصل کی

حیرت کی بات یہ ہے کہ سرینگر سے ایک سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار اعجاز احمد نے بھی کامیابی حاصل کی ہے، انھوں نے اپنی جیت کا سہرا وزیراعظم مودی کو دیتے ہوئے کہا کہ لوگ ان پر بھروسہ کرتے ہیں اور کشمیر میں ترقی چاپتے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہم یہاں پر مزید سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے کیوںکہ جب ہم ایک سیٹ نکال سکتے ہیں تو ایک سے زیادہ بھی جیت سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سرینگر کی کل 14 سیٹوں کے نتائج کا اعلان کیا جاچکا ہے، جس میں سے 7 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ گپکار الائنس اور اپنی پارٹی کو 3،3 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے وہیں ایک سیٹ پر بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے

Last Updated : Dec 22, 2020, 5:12 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.