ETV Bharat / state

رویندر رینا کا متنازع بیان: محمد اکبر لون کا ردعمل

نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ محمد اکبر لون نے کہا کہ 'رویندر رینا ایک پاگل آدمی ہے، جس کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے'۔

author img

By

Published : Nov 23, 2020, 6:59 PM IST

akbar lone
نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ محمد اکبر لون

جموں و کشمیر کے ضلع سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما اور رکن پارلیمنٹ محمد اکبر لون نے ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر کہا کہ نشنل کانفرنس ڈی ڈی سی انتخاب میں کامیابی حاصل کرے گی جس کے لیے ہم سخت محنت کررہے ہیں، اور ہمارا مقصد ہر حال میں جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو بحال کرانا ہے۔

رویندر رینا کا متنازع بیان: محمد اکبر لون کا ردعمل

انھوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی سیکریٹری رویندر رینا کے متنازعہ بیان پر کہا کہ 'وہ ایک پاگل آدمی ہے، جس کو سنجیدگی سے نہیں لینا چاہیے'۔ واضح رہے کہ رویندر رینا نے حال ہی میں گپکار اعلامیہ کے حوالے سے کہا تھا کہ مستقبل قریب میں تمام کشمیری رہنماؤں کو جے شری رام کہنا پڑے گا۔

انھوں نے 'اپنی پارٹی' کے صدر الطاف بخاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کا کوئی دین دھرم نہیں ہے، وہ ایک ایسے انسان ہیں جو کبھی بھی اور کسی وقت بھی اپنے فائدے کے لیے کسی بھی پارٹی میں جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.