بی جے پی جموں کشمیر کے صدر رویندر رینا نے دعوہ کیا کہ' جموں کشمیر انتظامیہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے تیار ہے اور وزیراعظم نریندر مودی نے پہلے ہی جموں کشمیر انتظامیہ کے ساتھ کورونا وائرس سے نمٹنے کے غرض سے میٹنگ طلب کی ہیں، جس میں انہوں نے جموں کشمیر انتظامیہ کو متحرک رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں'۔
بی جے پی کے صدر نے کووڈ-19 سے لڑنے میں آیوروید کے ساتھ طب جدید کے استعمال پر وزارتِ آیوش کی ستائش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ' جموں کشمیر میں نویل کوروناوائرس وبا پر مختلف ماہرین کے ساتھ جاری تبادلہ خیال کے حصے کے طور پر ڈاکٹروں و انتظامیہ سے بی جے پی کے لیڈر لگاتار بات چیت کررہے ہیں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ' آکسیجن سیلنڈرز کی کمی کئی پر بھی محسوس نہیں ہوتی ہیں جبکہ ہسپتالوں میں بیڈ کی قلت کو دور کیا جارہا ہے'۔ واضح رہے کہ فروری ماہ میں جموں و کشمیر میں کورونا کے 600 سے کم فعال معاملے موجود تھے لیکن دوسری لہر کے بعد کیسز میں بتدریج اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت نے 10 مئی تک لاک ڈاؤن بھی نافذ کر رکھا ہے، لیکن اس کے باوجود کووڈ-19 کے کیسز میں زبردست تیزی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
آپ کو بتادیں کہ 'جب جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں کمی آرہی تھی تو اسی دوران حکومت نے ونٹر فیسٹول، ٹیولپ فیسٹول اور دیگر پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا، جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔خطہ کے ہیلتھ سیکٹر پر اس وقت زبردست دباؤ ہے اور آکسیجن کی کمی کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔