ریاست جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے مختلف اسکولز کی طالبات نے گھروں سے ہزاروں میل دور ملک کی حفاظت کر رہے سی آر پی ایف اہلکاروں اور افسران کو راکھی باندھی۔
اس موقع پر ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے ساتھ متعدد تعلیمی اداروں کی طالبات بھی شریک ہوئیں۔
اس موقع پر اسکول کی طالبات نے کہا کہ 'وہ سی آر پی ایف جوانوں کے ساتھ بہنوں اور بھائیوں کے رشتے کو بانٹتے ہوئے واقعی فخر محسوس کر رہی ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'سی آر پی ایف جوانوں کو اپنے ہاتھوں سے راکھی باندھ کر ہمیں بے حد خوشی ہورہی ہے اور ہمیں اس بات کا فخر ہے کہ ان بہادر جوانوں کو راکھی باندھنے کا ہمیں موقع ملتا ہے۔'