ETV Bharat / state

Rajni Bala killing: کشمیر کے اسکولوں میں مہلوک استانی رجنی بالا کی یاد میں دو منٹوں کی خاموشی اختیار کی گئی

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 1:32 PM IST

وادی کشمیر کے اسکولوں میں جمعرات کو مارننگ اسمبلی کے دوران دو منٹوں کی خاموشی اختیار کرکے مہلوک استانی رجنی بالا کو یاد کیا گیا۔Rajni Bala killing

: کشمیر کے اسکولوں میں مہلوک استانی رجنی بالا کی یاد میں دو منٹوں کی خاموشی اختیار کی گئی

سری نگر: وادی کشمیر کے اسکولوں میں جمعرات کو مارننگ اسمبلی کے دوران دو منٹوں کی خاموشی اختیار کرکے مہلوک استانی رجنی بالا کو یاد کیا گیا۔استانی پر مشتبہ عسکریت پسندوں نے 31 مئی کو جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے گوپال پورہ ہائی اسکول میں گولیاں برسائی تھیں جس کے نتیجے میں ان کی موت واقع ہوئی تھی۔Two-minute silence observed in all JK schools

حکام نے ان کے انتقال کے دسویں دن کے موقع پر اسکولوں میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کے احکامات صادر کئے تھے۔ وادی کے تمام اضلاع کے اسکولوں میں جمعرات کی صبح مارننگ اسمبلی کے دوران طلبا اور عملے نے مہلوک استانی کی یاد میں دو منٹوں کی خاموشی اختیار کی۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو رجنی بالا کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے یہ جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ’کولگام کے گورنمنٹ ہائی اسکول گوپال پورہ کو شریمتی رجنی بالا کے نام سے موسوم کیا جائے گا‘۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ان کے شوہر شری راج کمار کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا‘۔ Rajini Bala Killings

واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندی کی جانب سے عام شہریوں کی ہلاکت میں اس سال تیزی درج کی گئی ہے۔ سنہ 2022 کے پہلے پانچ مہینوں میں 17 عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں سے 12 کا تعلق اکثریتی برادری سے ہے،جب کہ باقی پانچ کا تعلق اقلیتی طبقہ سے ہے۔Targeted killings 2022 in j&k

جموں و کشمیر پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق " فروری میں ایک جبکہ اپریل میں دو عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔جنوری ماہ عام شہریوں اور ٹارگٹ کلنگ کے لحاظ سے پُرامن رہا۔ تاہم مارچ اور مئی میں بالترتیب آٹھ اور چھ عام شہری ہلاک ہوئے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا کہ"ہلاک ہونے والے شہریوں میں سے 12 کشمیری مسلمان تھے جب کہ دیگر کا تعلق اقلیتی برادریوں سے تھا۔تفصیلات کے مطابق بڈگام اور کولگام میں چار چار ہلاکتیں ہوئی، سرینگر اور شوپیاں میں تین تین ، بارہمولہ میں دو جبکہ جموں صوبے کے ادھم پور میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : LG Meets Slain Rajni Bala Family Members: منوج سنہا نے سانبہ پہنچ کر ہلاک استانی کے اہل خانہ سے ملاقات کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.