ETV Bharat / state

راجناتھ سنگھ سرینگر پہنچے - Rajnath singh

وادی گلوان میں چین اور بھارت کے درمیان مئی سے کشیدگی بڑھنے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کا لداخ کا یہ پہلا دورہ ہے۔

راجناتھ سنگھ سرینگر پہنچ گئے
راجناتھ سنگھ سرینگر پہنچ گئے
author img

By

Published : Jul 17, 2020, 2:31 PM IST

بھارت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سرینگر پہنچ چکے ہیں۔ وہ جموں و کشمیر کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

اطلاعات کے مطابق وہ جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کا بھی دورہ کرنے والے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ انہوں نے اپنا لداخ دورہ مختصر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر دفاع راجناتھ سنگھ لداخ پہنچے

بتادیں کہ وادی گلوان میں چین اور بھارت کے درمیان ماہ مئی سے کشیدگی شدت اختیار کرنے کے بعد یہ موصوف وزیر دفاع کا لداخ کا پہلا دورہ ہے۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل منوج مکند ناروانے بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

قبل ازیں راجناتھ سنگھ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا: 'جموں و کشمیر اور لداخ کے دو روزہ دورے کے لئے لیہہ جارہا ہوں، سرحدوں پر مختلف علاقوں کا دورہ کر کے تازہ صورتحال کا جائزہ لوں گا اور ان علاقوں میں تعینات مسلح فوجی جوانوں کے ساتھ ملاقات کروں گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.