ETV Bharat / state

Rains Lash Kashmir Valley: کشمیر میں تیز بارشیں، سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب

محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ Rainfall in Kashmir Valley

author img

By

Published : Jul 23, 2022, 1:01 PM IST

کشمیر میں تیز بارشیں؛ سڑکیں، گلی کوچے زیر آب

سرینگر: درالحکومت سرینگر سمیت وادیٔ کشمیر کے کئی حصوں میں ہفتہ کی صبح ہوئی موسلادھار بارشوں سے جہاں درجۂ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے وہیں سرینگر کے تجارتی مرکز لال چوک سمیت کئی علاقوں میں سڑکیں، گلی کوچے اور بائی لین زیر آب آ گئی ہیں۔ وہیں محکمۂ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر حصوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ہفتہ کی صبح ہوئی تیز بارشوں کے بعد جہاں لوگوں نے گرمی سے راحت کی سانس لی وہیں نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے۔ بارشوں کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Rainfall in Kashmir Valley

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبۂ جموں کے کٹرا علاقے میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جہاں 71.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بٹوٹ میں 13.2 بانیہال میں 9.4 بھدرواہ میں 17.4 جموں میں 4.4 سیاحتی مقامی گلمرگ میں 2.0 کوکرناگ میں 1.2 مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.