ETV Bharat / state

Kashmir Weather Update میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری شروع

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 5:14 PM IST

Updated : Feb 9, 2023, 6:14 PM IST

محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے جمعرات کے روز کہا کہ کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں تین سے پانچ انچ اور بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

میدانی و بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری شروع

سرینگر:وادی کشمیر میں جمعرات کی صبح سے میدانی اور بالائی علاقوں میں ہلکی سے درمیانہ درجے کی برفباری اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔اکثر میدانی میں اگچہ بارشیں ہورہی ہیں, تاہم بالائی علاقوں میں درمیانہ درجے سے بھاری برفباری ہورہی ہے۔ اگچہ گزشتہ کل دن بھر مطلع صاف رہا لیکن آج یعنی جمعرات کی صبح سے ہی موسم نے اچانک کروٹ لی۔ جس میں بیشتر میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں تازہ برفباری کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔

ایسے میں سرینگر سمیت وادی کے دیگر علاقوں میں صبح سے رک رک کر بارشیں ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 9 سے 10 فروری کے درمیان پہلے ہی میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کی پیش گوئی کی تھی۔ جبکہ 10 فروری کے بعد بنیادی طور پر ایک ہفتے تک موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ بالائی علاقوں میں خراب موسمی صورتحال کے درمیان سفر کرنے سے گریز کریں۔

ادھر بھاری برفباری اور بارشوں کے باعث سرینگر جموں قومی شہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑ سکتا ہے،کیونکہ شہراہ کے کئی مقامات پر چٹانے اور مٹی کے تودے گرنے آنے کی اطلاع ہے۔ اس بیچ کل سے گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ملک بھر سے تقریبا 1500 کھلاڑی ان سرمائی کھیلوں مقابلوں میں میں حصہ لے رہیں ۔ایسے میں بہتر طور سرمائی کھیل مقابلے منعقد کرنے کی خاطر گلمرگ میں تمام تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Jammu Kashmir Weather: جموں و کشمیر میں بارش و برفباری کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے جمعرات کے روز کہاکہ کشمیر میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میدانی علاقوں میں تین سے پانچ انچ اور بالائی علاقوں میں بھاری برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب مغربی ہواوں کا زیادہ اثر ہوگا جس دوران میدانی علاقوں میں بھی برف باری ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ جمعے کی سہ پہر سے موسم میں بہتری کا امکان ہے۔

Last Updated : Feb 9, 2023, 6:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.