ETV Bharat / state

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش متوقع

گرمائی دارالحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں دوران شب ہلکی بارش بھی ہوئی۔

کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش متوقع
کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش متوقع
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 2:16 PM IST

وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کہیں کہیں بارش ہوئی جبکہ مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا۔

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش ہوسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وادی میں 23 اپریل کو بھی موسم خراب رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازاں 24 اپریل سے موسم میں بہتری متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 10.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 8.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ سری نگر میں دوران شب بوندا باندی بھی ہوئی۔

وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1.6ملی میٹر بارش بھی ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 5.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 1.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ پہلگام میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کپوارہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.3 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

کشمیر کے گیٹ وے ٹاؤن سے جانے والے قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت 4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

جنوبی کشمیر کے ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ ککر ناگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

دریں اثنا وادی میں بدھ کے روز موسم ابر آلود رہا جس سے سردی میں قدرے اضافہ ہونے سے لوگ گرم لباس میں ملبوس دیکھے گئے۔

وادی میں موسمی حالات مسلسل ناساز رہنے سے کسان طبقہ پریشان نظر آرہا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آئے روز کی بارشوں سے ہم اپنے باغوں اور کھیت کھلیانوں میں کام نہیں کر پا رہے ہیں۔

سردی میں اضافے کے باعث لوگوں نے ایک بار پھر دفاتر، گھروں اور کام کی دیگر جگہوں پر گرمی کے لئے الیکٹرک آلات جیسے ہیٹروں کا استعمال کرنا دوبارہ شروع کیا ہے۔

بارشوں کے باعث وادی کے شہر و گام کی سڑکیں کیچڑ سے بھری ہوئی ہیں جن پر چلنا پھرنا از بس محال بن گیا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ کیچڑ سے بھری سڑکوں پر پیدل سفر کرنے والوں کا چلنا پھرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔

یو-این-آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.