ETV Bharat / state

Rains Bring Down Mercury: کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، گرمی سے راحت، یاترا پھر معطل - Yatra Suspended due to bad Weather

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بعد دوپہر بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا قوی امکان ہے، تاہم مطلع ابر آلود رہے گا۔

Rains Bring Down Mercury: کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری، گرمی سے راحت، یاترا پھر معطل

author img

By

Published : Jul 14, 2022, 1:07 PM IST

سرینگر: وادی کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعرات صبح سے ہی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ Rains Bring Down Mercury in Kashmirباران رحمت سے درجہ حرارت میں بھی کچھ گراوٹ درج کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیشگوئی کی تھی کہ وادی میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ بعد دوپہر بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا قوی امکان ہے تاہم مطلع ابر آلود رہے گا، البتہ 15سے 19جولائی تک موسم خشک اور گرم رہنے کا قوی امکان ہے۔ Rains lash Kashmir Valleyوادی میں بارشوں سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت محسوس ہو رہی ہے۔ رواں ماہ درجہ حرارت میں کافی اضافہ درج کیا گیا تھا تاہم دس جولائی سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کو سرینگر میں کم از کم درجہ حرارت 17.3 ڈگری سیلسیس، پہلگام میں 11.7 اور گلمرگ میں 10.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جموں میں 23.1 ڈگری سیلسیس، کٹرہ میں 22.2، بٹوٹ میں 18، بانہال میں 17.4 اور بھدرواہ میں 17.8 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ Kashmir Weatherلداخ کے لیہہ علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت 12.4 ڈگری سیلسیس، دراس 6.6 اور کرگل میں 16 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

بارش کے پیش نظر انتظامیہ نے امر ناتھ یاترا کو احتیاطی طور معطل کرتے ہوئے کہا کہ Yatra Suspended due to bad Weatherموسم بہتر ہوتے ہی یاترا بحال ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.